MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ایم کیو ایم کا موٴقف الیکشن کمیشن کے سامنے رکھ دیا

0 240

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سیہون شریف( مسائل نیوز) وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں سے متعلق خالد مقبول صدیقی اور گورنر سندھ کا بیان نہیں سنا۔حلقہ بندیوں سے متعلق ایم کیو ایم کا اپنا مؤقف ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کا مؤقف الیکشن کمیشن کے سامنے رکھا ہے الیکشن کمیشن جو فیصلہ کرے گی اس پر عمل کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ آج آصف زرداری کی زیرصدارت اجلاس ہو گا،ایاز صادق سمیت تمام اتحادی اجلاس میں شرکت کریں گے۔آصف زرداری سے ملکی صورتحال پر صلاح و مشورے کریں گے،سب کو اپنا مؤقف پیش کرنے کا حق ہے۔معاشی طور پر مسائل ہیں،ہمیں مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے۔وزیراعظم کی ہدایت پر کچھ وفاقی وزراء کراچی آئے تھے،تاجروں سمیت تمام کاروبار ی لوگوں سے مشورے ہوئے ہیں۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بڑے شہروں اورچھوٹے ٹاونز میں بجلی کی بچت ضروری ہے،امپورٹ بل بڑھ گیا ہے،ہم سب کو اپنی کمر کسنی ہوگی۔پچھلے کچھ سال کے اثرات معیشت میں ظاہر ہورہے ہیں،وزیراعظم کے پاس تجربہ کار ٹیم ہے،معیشت کی بہتری کے لیے صوبوں سے مددکے لیے حاضر ہیں۔ دوسری جانب حکومت اور ایم کیو ایم میں مذاکرات کے معاملے پر ایم کیو ایم نے مذاکرات سے قبل بڑی شرط عائد کر دی۔
ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا کہ حکومتی وفد ضمانت دینے والے تمام اتحادیوں کو ساتھ لے کر آئے۔متحدہ نے مطالبہ کیا کہ جے یو آئی، بلوچستان عوامی پارٹی اور دیگر وفد میں شامل ہوں۔ایم کیو ایم کے مطالبے پر ایاز صادق، راناثنااللہ ، ملک احمد خان، مولانا اسد محمود وفد کا حصہ ہوں گے۔ اتحادیوں کا وفد آج شام 5 بجے کراچی روانہ ہو گا۔ جبکہ مسلم لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر ایاز صادق نے ایم کیو ایم رہنما و وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا،ایم کیو ایم کے تحفظات کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.