ایمرجنسی فلڈ پلان اپ ڈیٹ کرکے ممکنہ برفباری اور بارشوں کو 24 گھنٹے مانیٹر کیا جائے، ضیا لانگو
کوئٹہ (مسائل نیوز) صوبائی وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیاء اللہ لانگو کی زیر صدارت بلوچستان میں ممکنہ بارشوں، برف باری سے نمٹنے کے لئے مختلف محکمہ پی ڈی ایم اے کی جانب کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقدہوا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر ناصر،ڈاٹریکٹر پی ڈی ایم اے عطااللہ ڈپٹی ڈائریکٹر فصیل پانیز ء نے انتظامات کے حوالے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ نے ہدایت کی ہے کہ ممکنہ برفباری اور بارشوں کو 24 گھنٹے مانیٹر کیا جائے۔ انہوں نے مزید متعلقہ حکام کو ہدایات دیتے ہویکہا کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا دائرہ کار وسیع کیا جائے اور ریلیف کیمپوں میں ضروری سہولتیں ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائیں۔وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے نے پی ڈی ایم اے،ریسکیو، انتظامیہ اور پولیس کو ایمرجنسی فلڈ پلان کو اپ ڈیٹ کرنے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ ممکنہ بارشوں اور برفباری کے پیش نظر تمام تیاریاں اور انتظامات مکمل رکھے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ان تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے میں جلد ہی خود ان علاقوں کا دورہ کروں گا۔
- Advertisement -