MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

معروف مزاحیہ اداکار علی گل پیر نے شادی کرلی

0 261

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)ایک اور یوٹیوبر نے شادی کا سہر ا سر پر سجا لیا ۔ ’’وڈیرے کا بیٹا‘‘ سے مقبولیت حاصل کرنے والے مزاحیہ اداکار علی گل پیر شادی کے بندھن میں بندھ گئے، انہوں نے اپنی منگیتر عظیمہ ناخدا سے نکاح کرلیا۔ علی گل نے انسٹا گرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے نکاح کی خبر دی۔ پیغام میں لکھا کہ ’’ایک جیون ساتھی اور ایسا پیار کرنے والا خاندان ملنے پر شکر گزار ہوں۔ عظیمہ ناخدا اب آپ مجھ سے جڑ گئی ہیں، نکاح ہوگیا‘‘۔ ضرور پڑھیں :پٹھان نے ریلیز سے پہلے 270کروڑ روپے کما لئے تقریب میں علی گل پیر نے آف وائٹ کلر کا شلوار قمیض اور واسکٹ پہنی جبکہ ان کی اہلیہ عظیمہ ناخدا نے سرخ رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا۔علی گل پیر نے تقریب میں گھٹنے کے بل بیٹھ کر اپنی منگیتر کو انگوٹھی پہنائی جس پر وہاں موجود لوگوں نے شور کیا اور تالیاں بھی بجائیں۔علی گل پیر اور عظیمہ ناخدا نے جنوری 2022ء میں منگی کی تھی۔علی گل پیر کو شادی پر پاکستان فلم اور ٹی وی کی مشہور شخصیات ماہرہ خان، انوشے اشرف، علی کاظمی، ژیالے سرحدی، احمد علی بٹ اور دیگر نے مبارکباد دی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.