وزیر داخلہ بلوچستان کا خضدار دھماکے کا نوٹس اور مذمت، حکام سے رپورٹ طلب
کوئٹہ (مسائل نیوز) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے خضدار دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمّت کی ہے۔ وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ میر ضیاء اللہ نے متعلقہ حکام کو ہدایات دی کہ دھماکہ کے زخمیوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جاہیں۔وزیر داخلہ میر ضیاء نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کے ساتھ مل کر امن دشمن عناصر کا قلع قمع کریں گے انہوں نے دھماکہ میں زخمی ہونے والوں افراد کے اہلخانہ سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔
- Advertisement -