MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پنجاب کی سیاست میں ہلچل، کپتان نے ق لیگ کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دیدی

0 363

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) پنجاب کی سیاست میں ہلچل، کپتان نے ق لیگ کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ق لیگ کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں سابق وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، فواد چودھری اور پرویز خٹک شامل ہیں جبکہ کمیٹی منگل کے روز سابق وزیراعظم عمران خان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے مشاورت کرے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ق لیگ کے ساتھ قومی و صوبائی اسمبلی میں 15 سے 20 سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ متوقع ہے جبکہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ میں ان حلقوں کو ترجیح دی جائے گی جہاں سے ق لیگ جیتی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.