دو دو تنخواہیں لینے والے خزانہ خالی ہونیکا بے بنیاد دعویٰ کررہے ہیں، ترجمان حکومت بلوچستان
کوئٹہ (مسائل نیوز) ترجما ن حکومت بلوچستان نے سابق وزیراعلیٰ کے ترجمان لیاقت شاہوانی کی جانب سے صوبائی حکومت کا خزانہ خالی ہونے کے دعوے پر مبنی ٹوئٹ کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ موصوف حقائق کے منافی بیان کے ذریعہ اپنی نااہلی اور کرپشن کی خجالت چھپانے کے لیے خزانہ خالی ہونے کا بے بنیاد واویلا کررہے ہیں، بہتر تھا کہ ٹوئٹ کرنے سے پہلے وہ محکمہ خزانہ کے حکام سے تصدیق کرلیتے، ایک چینل کی حقائق کے منافی رپورٹ کو بنیاد بنا کر موصوف نے اپنے سابقہ باس کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ اگر فرض کریں کہ حکومت کے پاس تنخواہوں کی ادائیگی کے پیسے نہیں تو اسکی بھی وجہ ہے کہ لیاقت شاہوانی جیسے لوگ غیر قانونی طور پر دو دو تنخواہیں لیتے رہے ہیں انکو بذریعہ اخباری نوٹس تنخواہوں کی سرکاری خزانے میں جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جو شخص خود مالی بے ضابطگیوں کا مرتکب ہو اسے دوسروں پر تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں پہنچتا ہے۔
- Advertisement -
[…] (مسائل نیوز) ترجمان حکومت بلو چستان نے کہا ہے کہ کسی کو حکومتی رٹ کوچیلنج اور قانون ہاتھ […]
[…] نیوز)ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا ہے کہ ریکوڈک بلوچستان میں بڑی سرمایہ کاری اور […]
[…] نیوز)ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا ہے کہ ریکوڈک بلوچستان میں بڑی سرمایہ کاری اور […]