MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

560 قومی اور صوبائی ارکان اسمبلی کے مستقبل کا فیصلہ آج عمران خان کریں گے

0 244

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی (مسائل نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 560 قومی اور صوبائی اراکین کے مستقبل کا فیصلہ آج عمران خان کریں گے،دونوں صوبائی اسمبلیوں کے وزرائے اعلٰی اسمبلیاں توڑنے کا اختیار عمران خان کو دے چکے ہیں جوعمران خان کو چھوڑے گا وہ اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارے گا۔ شیخ رشید نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو روسی تیل خریدنے کے معاملے پر آمنے سامنے ہیں،مفتاع اسماعیل اور اسحاق ڈار ایک دوسرے کا پوسٹمارٹم کر رہے ہیں۔
آئندہ 24 گھنٹے بہت اہم ہیں،صدرمملکت عارف علوی کو کوئی کامیابی نہیں ملی۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو دیوارسے لگانے والے ملک کو دیوار سے نہ لگائیں،250 روپے کا ڈالرنایاب،آٹے کا تھیلا40 روپے مہنگا اور تجارتی صعنتی شعبہ جام ہو گیا۔
آج عمران خان اسمبلیاں توڑنے کی فائنل تاریخ دیں گے،سیاسی کلیجہ پھٹتا ہے توغریب کیلئے ریلیف کی نیازبٹتی ہے۔

- Advertisement -

قبل ازیں شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم عمران خان کو دیوار کے ساتھ لگا کر نااہل کروانا چاہتی ہے اور کیئر ٹیکر حکومت کا دورانیہ بڑھانا چاہتی ہے۔پی ڈی ایم 75 فیصد عوام جو عمران خان کے ساتھ ہے اُس رائے عامہ کا گلا دبانا چاہتی ہے۔عمران خان کے پاس اسمبلیاں توڑنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں رہا،ڈالرنایاب ہو گیا اور 250 روپے پرچلا گیا ہے،ریزرو 7 ارب سے کم،ٹیکسٹائل انڈسٹریاں بند اور سیاسی عدم استحکام خطرے کی علامت ہے۔
انکا کہنا تھا کہ کوئی ملک معاشی استحکام کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا،عمران خان آئندہ سادہ اکثریت سے حکومت قائم کریں گے،ملک تیکنیکی طور پر ڈیفالٹ کرچکا ہے،ان کے پاس تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے پیسے نہیں ہیں۔ملکی حالات خراب ہورہے ہیں،عمران خان کے پاس اسمبلیاں توڑنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.