MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مسرت جمشید چیمہ کا سلیمان شہباز کی وطن واپسی پر ردعمل

3 190

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ کا سلیمان شہباز کی وطن واپسی پر ردعمل آگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے افراد کی واپسی کا وقت ہو گیا ہے، ہم ان سے پاکستان کا لوٹا ہوا مال ہر صورت واپس دلائیں گے، اس وقت عوام انصاف کیلئے عدلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بھی دیوالیہ ہونےکےقریب ہے، آج پی پی 158سے الیکشن کراؤ ملک بچاؤ ریلی نکالی جائے گی، عوام کی جانب سے احتجاجی مہم میں بھرپور شرکت جاری ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم شہبازشریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز 4 سالہ خود ساختہ جلاوطنی کے بعد پاکستان پہنچ گئے ہیں، سلیمان شہباز سعودی ایئرلائنز کی پرواز ایس وی726 کے ذریعے جدہ سے اسلام آباد پہنچے، اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچتے ہی سلیمان شہباز ائیرپورٹ پر کھڑے نجی طیارے میں سوار ہوکر لاہور روانہ ہوگئے جہاں لاہور میں گھر پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف بیٹے سے گلے ملے اور پھولوں کا ہار پہنا کر استقبال کیا۔
وطن واپسی کے لیے روانہ ہونے سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کا کہنا تھا کہ 2018 میں حالات ایسے تھے کہ ملک چھوڑنا پڑا جب اصل سازش کا پاکستان میں آغاز ہوا، ایک پولیٹیکل پارٹی کو سلیکٹ کرکے ملک کے اوپر مسلط کیا گیا، ہماری فیملی کے بزرگوں بچوں اور خواتین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، جھوٹا کیس بنایا گیا، میڈیا ٹرائل کروایا گیا لیکن وقت گزر جاتا ہے، اور میں چار سال کے بعد پاکستان آ رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اس عرصے میں پاکستان کے سوشل اور پولیٹیکل فیبرک کو بہت نقصان پہنچا، ملک آگے لے جانا ہے تو سیاستدانوں کو ایک دوسرے پر مقدمات اور سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے، ایک دوسرے کا احترام اور عزت سیکھنی چاہیے، سیاست سیاسی میدان میں کی جائے، چیئرمین نیب کو بلیک میل کیا گیا کہ شریف فیملی اور ن لیگ کو انتقام کا نشانہ بنایا جائے، خواتین تک جانا اپنی روایات اور کلچر کو کچلنا کوئی سیاست نہیں، میں نے اور فیملی نے انتہائی تکلیف دہ وقت گزارا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائفر پر قوم […]

  2. […] نیوز)پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی پنجاب میں کوئی سازش نہ […]

  3. […] (مسائل نیوز) ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ملک کے بھرے ہوئے خزانے کو خالی کرکے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.