MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ننھی بچی کو اسٹیج پر پاکستانی گانا گاتا دیکھ کر بھارتی گلوکارہ دنگ رہ گئیں

0 721

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی(مسائل نیوز)ننھی بچی کی اسٹیج پر بھارتی گلوکارہ آستھا گل کے ساتھ ’پسوڑی‘ گانا گنگنانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارت کے گلوکار وں کے ساتھ بچے بچے کی زبان پر پاکستان کے مشہور گانے پسوڑی کا راج ہے حال ہی میں ایک کنسرٹ میں بھارتی گلوکارہ آستھا گل ننھی مداح کے ساتھ پسوڑی گانے پر سُر سے سُر ملاتی نظر آئیں 3 سالہ بچی نے اسٹیج پر آکر پسوڑی گایا تو گلوکارہ بھی دنگ رہ گئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی گلوکارہ آستھا گل اسٹیج پر موجود ہیں جن کے ساتھ ایک چھوٹی بچی بھی ہے ننھی بچی گلوکار ہ کے ساتھ پاکستان کے مشہور گانے ‘پسوڑی’ پر سُر سے سُر ملا رہی ہے جس کو شرکاء کی جانب سے بھی خوب سراہا جارہا ہے۔

- Advertisement -

View this post on Instagram

A post shared by Entert, Sports & Travel (@pakistan_showbiz123)

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو بےحد پسند کیا جارہا ہے اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں۔

یاد ر ہے کہ دنیا بھر میں مشہور پاکستانی گلوکار علی سیٹھی اور گلوکارہ شے گل کے گانے ’پسوڑی‘ نے تاحال پڑوسی ملک کے کنسرٹس میں دھوم مچا رکھی ہے گزشتہ دنوں بھارتی مشہور گلوکار ارجیت سنگھ نے بھی کوک اپنے کنسرٹ میں’ پسوڑی‘ گا کر سب کے دل جیت لیے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.