MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بزرگ سینٹیر اعظم خان سواتی کو اسلام آباد سے کوئٹہ منتقل کرنے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،قاسم خان سوری

1 235

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر او سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے اعظم سواتی کی اسلام آباد سے کوئٹہ منتقلی اور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ بزرگ سینٹیر اعظم خان سواتی کو اسلام آباد سے کوئٹہ منتقل کرنے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ان پر اس سے پہلے بھی تشدد کرکے برہنہ کیا گیا ان کی اہلیہ جو ہماری والدہ کی جگہ انکی ذاتی زندگی کو نشانہ بنایا گیا جو انسانیت سوز اور تاریخ کی اس کی نظیر نہیں ملتی ہمارے بلوچ او پشتون معاشرے میں ایسے چیزوں کی گنجائش نہیں اسکے برعکس عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر ابھی تک نہیں کاٹی گئی انہوں نے امپورٹ سرکار اپنی غلطیاں چھپانے کی کوشش کررہی ہے اگر کسی بزرگ کو ذہنی طور پر ٹارچر اور بیوی بچوں کو نشان بنانے کے بعد وہ جذبات میں آکر کچھ کہے تو اتنا سنجیدہ لینے کے بجائے نظر اندازکرنا چاہیے اور عدالت میں بولنے کا پورا موقع فراہم کیا جائےایسے حرکات سے تحریک انصاف کے حوصلے پست نہیں ہونگے ہر لمحے اعظم سواتی کیساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہنگے اس امپورٹڈ، بزدل، فاشسٹ اور جمہوریت کے لبادے میں بد ترین امریت کی حکومت کا سورج غروب اور حق و سچ کا سورج طلوع ہورہا ھے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] اسپیکر قومی اسمبلی او صوبائی صدر پی ٹی آئی بلوچستان قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ اعظم خان سواتی کو سندھ پولیس کے حوالے کر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.