MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے ایشو پرپی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب

2 246

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے پنجاب اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ جو آج دوپہر اڑھائی بجے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی زیر صدارت ایوان وزیراعلیٰ میں منعقد ہوگا۔ جس سے عمران خان خطاب کریں گے۔ اجلاس طلب کرنے کا مقصد صوبے میں پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے اراکین پنجاب اسمبلی سے اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر رائے طلب کرنا ہے۔ پی ٹی آئی کی قیادت نے پنجاب اسمبلی میں اپنے تمام اراکین کو آج صبح تک فوری لاہور پہنچنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے عمرانی فیصلے پر بعض پی ٹی آئی اراکین نے اختلاف کیا ہے۔ جس پر عمران خان نے آج پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے دعوئوں کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ایک مرتبہ پھر […]

  2. […] نیوز) پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور عمران خان کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش پر حکومت نے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.