MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شاہین شاہ آفریدی کو تکلیف میں دیکھ کر حار ث روف کا دل بھی تڑپ اٹھا، تصویر کے ساتھ پیغام جاری کرتے ہوئے دل جیت لیے

4 269

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اپنے بہترین دوست اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی خیریت دریافت کرنے ہسپتال پہنچ گئے۔

شاہین آفریدی کا گزشتہ روز اپینڈکس کا آپریشن ہوا جس کے بعد وہ ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

قومی کرکٹر حارث رؤف اپنے دوست شاہین آفریدی کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچے جہاں سے انہوں نے اپنی اور شاہین کی سیلفی ٹوئٹر پر شیئر کی۔

دولہا سے تلخ کلامی پر لڑکی والوں نے موقع پر موجود دوسرے لڑکے سے بیٹی کی شادی کرادی
حارث رنے شاہین کو ٹائیگر اور چیمپئن قرار دیا اور ساتھ ہی جلد صحتیابی کی امید ظاہر کی۔

اپنے پیغام میں حارث رؤف نے کہا کہ’ ایک بھائی کی طرح میں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہوں’۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ گزشتہ روز شاہین شاہ آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ہسپتال سے لی گئی تصویر شیئر کی تھی اور ساتھ ہی بتایا تھا کہ ان کا اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے لیکن الحمداللّٰہ ان کی حالت بہتر ہے۔

آپریشن کے بعد ڈاکٹرز نے شاہین آفریدی کو چار ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے بعد ان کے گھٹنے کی انجری کا ری ہیب شروع ہوگا۔

شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔

شاہین شاہ آفریدی کےآئندہ سال اپریل میں سیلیکشن کیلئے دوبارہ دستیاب ہونے کے امکانات ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

4 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ میں اور حارث رئوف ان فٹ نہیں ہوئے، ہمیں نظر […]

  2. […] نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے بعد حارث رئوف نے بھی کپتان بابر اعظم کے حق میں ٹوئٹ […]

  3. […] نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں واپسی مشکل قرار […]

  4. […] نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے دوبارہ ایکشن میں نظر آنے کیلئے بھرپور ٹریننگ شروع […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.