کوئٹہ محکمہ جنگلات کے سرکاری زمینوں پر کسی صورت کسی کو قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی،ڈپٹی کنزرویٹر فواد صدیق کوئٹہ ڈویژن
کوئٹہ(مسائل نیوز)کوئٹہ محکمہ جنگلات کے سرکاری زمینوں پر کسی صورت کسی کو قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی،ڈپٹی کنزرویٹر فواد صدیق کوئٹہ ڈویژن
- Advertisement -
تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز محکمہ جنگلات کے ڈپٹی کنزرویٹر کوئٹہ کوئٹہ ڈویژن فواد صدیق فارسٹ افسر سیف اللہ بنگلزئئ ایڈیشنل ایس ایچ او سریاب امان اللہ سلمان خیل اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار احمد لانگو کے ہمرا کوئٹہ کے نواحی علاقے سبزل روڑ فیروز آباد میں محکمہ جنگلات کی اراضی پر قبضہ کے خلاف کاروائی متعدد مکانات مسمار محکمہ جنگلات کے ہزاروں فٹ زمین پر مکانات بنانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کام بند کر کے اوزار اور دیگر آلات قبضے میں لئے ملزمان موقع سے فرارکوئٹہ اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار لانگو نے کہاکہ سرکاری زمینوں پر کسی صورت کسی کو قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی کمشنر کوئٹہ اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر کوئٹہ میں سرکاری اراضیات پر لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی جاری رہے گی انہوں نے کہاکہ محکمہ جنگلات کی اراضیات پر غیر قانونی قبضہ اور دیگر سرگرمیوں کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اس عمل میں جو بھی ملوث پائے گئے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،