MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تحریک انصاف کا عمر فاروق کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

0 225

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)تحریک انصاف نے عمر فاروق کیخلاف دبئی میں قانونی کا کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے،تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رات کو ایک پروگرام میں عمر فاروق کو لایا گیا اور جھوٹ بولا گیا۔حکومت فوری الیکشن کیلئے آمادگی ظاہر کرے تو مذاکرات کیلئے تیار ہیں،آرمی چیف کی تقرری ہمارا ایشو نہیں،آرمی چیف لگنے سے مسئلہ نہیں بلکہ لگانے والوں سے ہے۔
آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ جہاں سے ہو رہا ہے،وہ پاکستان سے مفرور ہے۔ فواد چوہدری نے دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا عمران خان سے پہلے پاکستان میں کرپشن کوئی مسئلہ نہیں تھا۔کرپشن کا معاملہ عمران خان نے آکر اٹھایا،رات کو ایک پروگرام کو عمر فاروق کو لایا گیا اور جھوٹ بولا گیا،سوالات ہونے چاہئیں لیکن جھوٹ نہیں۔
بتانا چاہتا ہوں کہ عمر فاروق ظہور نامی بندے کو گھڑی نہیں بیچی گئی،احسن گجر نے واضح کیا کہ فرح خان عمر فاروق سے کبھی نہیں ملی،عمر فاروق ظہور پر خود کیس بنا ہوا ہے،بعد میں وہ پاکستان آیا۔عمر فاروق کیخلاف دبئی میں قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے،نواز شریف اور آصف زرداری کے ایک،ایک 24،20 ارب کا ہے۔عمران خان پر الزام لگا کہ انہوں نے قانون کے مطابق گھڑی بیچی تھی،عمران خان اور اسکی جماعت ہی کرپشن کیخلاف بیانیے پر کھڑے ہوتے ہیں۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا ضروری ہے کہ عمران خان یا پی ٹی آئی پر کوئی الزام لگے،ہمارے پاس جواب ہونا چاہیے،جتنا ہم دوسروں کو جوابدہ سمجھتے ہیں اتنا ہم خود کو جوابدہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہ صرف ایک ہی اسکینڈل پر بار بار بات کی جاتی ہے،بطور وزیر اعظم عمران خان 2018 میں پہلے بار سعودی عرب گئے اور بادشاہ نے انہوں نے ایک گھڑی تحفے میں دی،چیف پروٹوکول نے تحائف وصول کرکے توشہ خانہ میں جمع کرائے۔
کابینہ ڈویژن رسیو جاری کرتی ہے،جو متعلقہ ادارے کو دی جاتی ہے۔توشہ خانہ تحفے کی مالیت کا تعین کرتا ہے۔ فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ کیبنٹ ڈویژن گھڑی کی قدر 10 کروڑ کے قریب لگائی گئی،قانون کے مطابق 20 فیصد ادا کر کے یہ تحفہ عمران خان کی ذاتی ملکیت میں چلا گیا،تحفے کو عمران خان نے مارکیٹ میں بیچ اور تحفہ 5 کروڑ 70 لاکھ میں فروخت ہوا،عمران خان کے گوشواروں میں بھی اسے ظاہر کیا گیا،عمران خان کی حکومت کو غیر قانونی طریقے سے ختم کیا گیا۔ زلفی بخاری نے کہا جنگ گروپ کیخلاف لندن سمیت دیگر ممالک میں کیس کریں گے،توشہ خانہ سے نواز شریف اور آصف زرداری نے بھی گاڑیاں لی تھیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.