MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

6 ماہ سے اسمبلی کا کورم پورا نہیں ہو رہا

0 208

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی (مسائل نیوز) سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 6 ماہ اسمبلی کا کورم پورا نہیں ہوا،اپنی ذات کیلئے نیب ترامیم کیسے پاس کرا لیں۔ارشد شریف کے جسم پر 12 زخم اور ہاتھ کے 4 ناخن نہیں تھے جو قومی المیہ ہے۔ شیخ رشید نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ قوم پہلے ہی مہنگائی سے مر رہی ہے،جوہزاروں کی نفری باہر سے منگوائی وہ سردی سے مر رہی ہے۔
معیشت ناک آؤٹ اور دیوالیہ ہونے والی ہے،مزید ایک کروڑلوگ غربت کے شکنجے میں آ گئے ہیں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے گریبان سے پکڑ لیا ہے،حکمرانوں نے سعودی عرب اور چین کا نام بے جا استعمال کیا،روس سے تیل منگوانے کیلئے حوصلہ چاہیے،حکمران راولپنڈی کوآنکھیں دکھانے کے قابل نہیں ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ پنڈی کا ہے اور پنڈی والے 30نومبرتک حل کر لیں گے،سیٹ بیلٹ باندھ لیں،احتساب انتخاب دونوں ہوں گے۔

- Advertisement -

قبل ازیں شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف اپنا جنم دن اورنیو ائیر اپنی بیٹی کے ساتھ لندن میں منائیں گے،بھائی وزیراعظم ہے سفارتی پاسپورٹ مل گیا لیکن کلین چٹ نہیں ملی۔ ملک کی بدقسمتی ہے کہ بزدل کرپٹ لوگ آگے آ گئے ہیں۔ان کا حقیقی دارالحکومت لندن ہے،اور پاکستان میں تاوان لینے آتے ہیں،نوازشریف نے جس کو بھی تعنیات کیا اُسی سے پھڈا کیا۔
لندن میں فیصلہ کرنے کے بعد اتحادیوں کی کوئی حیثیت نہیں،عوام مہنگائی سے مر گئی،معیشت اورخارجہ پالیسی تباہ ہو گئی۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے سب سے اچھے تعلقات سعودی پرنس سے ہیں،بدعنوان لوگ اہم عہدوں پرآ گئے نیب میں کیس ختم کرانے والوں کا تانتا بندھا ہے، احتساب اور حساب ختم نہیں ہو گا،30 نومبرتک سیاست واضح ہو جائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.