2016 میں مداحوں کو رُلانے والے اسٹوکس نے اپنے اسٹروکس سے ٹیم کو چیمپئن بنادیا
اسلام آباد(مسائل نیوز)2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل میں بین اسٹوکس نے اپنی بولنگ سے مداحوں کو آٹھ آٹھ آنسو رلایا تھا لیکن اب 2022 کے ورلڈکپ میں بیٹنگ سے انگلینڈ کو چیمپئن بنادیا۔جیو کے مطابق بین اسٹوکس کے اسٹروکس نے انگلش شائقین کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔انگلش کرکٹ ٹیم بیک وقت 2 ورلڈکپ ٹائٹل اپنے پاس رکھنے والی پہلی ٹیم بن گئی2016 کے فائنل میں ویسٹ انڈيز کے بریتھ ویٹ نے آخری اوور میں بین اسٹوکس کو چار گیندوں پر 4 چھکے لگا کر انگلینڈ سے فتح چھین لی تھی۔