نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں پاکستان زندہ باد کے نعروں نے مجھے واپس لاہور پہنچا دیا، پی ایس ایل کی پریزینٹر ایرن ہالینڈ
سڈنی (مسائل نیوز) ٹی 20 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل کے حوالے سے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے سابقہ مس ورلڈ اور پاکستان سپر لیگ کی پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو خوب سراہا ہے اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے پاکستانی شائقین کرکٹ کی بھی خوب تعریف کی ہے ۔
تفصیلا ت کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی پریزینٹر ایرن ہالینڈ کا سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ “سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان زندہ باد کے نعروں نے مجھے واپس لاہور کے قذافی سٹیڈیم پہنچا دیا”۔
- Advertisement -
ٹی 20ورلڈکپ، پٹرول ، شرٹس اور بہت کچھ جیتنے کا سنہری موقع مگر کیسے؟ یہاں کلک کریں
انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں بابر اور رضوان کی تعریف بھی اور کہا کہ “یہ بابر اور رضوان کی وہ اوپننگ پارٹنرشپ ہے جسے سب جانتے ہیں “۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔