اسلام آباد (مسائل نیوز) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے عمران خان قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا خیر کرتا ہوں۔عمران خان کے کنٹینر پرحملے کا معاملہ خاصا الجھا ہوا ہے،ایک پستول،9 گولیاں،14 زخمی ہوئے؟حملہ آورکو پکڑنے والے شخص کا ویڈیو بیان کوئی اورکہانی سناتا ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے اپنے بیان میں کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کے لیے وفاقی اور صوبائی اداروں پرمشتمل جے آئی ٹی بنائی جائے۔وفاقی حکومت،پنجاب حکومت اور پی ٹی آئی ملکر سچ تک پہنچیں۔یکطرفہ مؤقف اور الزام تراشی نا قابل قبول ہے۔دیکھنا ہوگا یہ کسی دشمن کی سازش تھی یا اسکا فائدہ کس فریق کو ہو سکتا ہے؟حملہ آور سچ کہہ رہا ہے یا انتشار پھیلا کر سیاسی فائدہ اٹھانے کا کوئی پلان ہے؟ وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کا اپنے حامیوں سے بدلہ لینے کیلئے اشتعال دلوانا اور فیصل آباد میں وزیر داخلہ راناثناء اللہ کے گھر پر دھاوا بولا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ بوکھلاہٹ میں میرا اور وزیراعظم کا نام لے رہے ہیں،عمران خان سوچ میں تبدیلی لائیں،گزشتہ چند سالوں سے ایک دوسرے کو بےعزت کرنے پر زیادہ زور رہا،سیاست میں تشدد کی ہم نے ہمیشہ مخالفت اور مذمت کی۔ایسے واقعات کو ہمیشہ برا کہا ہے اور برا ہی جانا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے فائرنگ واقعے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں تقاریر کی حد تک کسی بات کا جواب دیا جاتا ہے،چاہتے ہیں جواب دینے میں بھی شائستگی اور سیاسی رواداری ہو، 2014 سے ایسی روش اپنائی گئی کہ اس میں سیاسی احترام اور رواداری کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا۔
انہوں ںے کہا کہ فائرنگ واقعے پر وزیراعظم شہباز شریف اور میاں نواز شریف سمیت ہم سب نے افسوس کا اظہار کیا، پی ٹی آئی کے ایک کارکن نے حملہ آور کو پکڑا اور پولیس نے اسے گرفتار کر لیا، پی ٹی آئی کا کارکن قابل ستائش ہے وگرنہ کچھ لوگ اپنی دکان چمکانے لگ جاتے۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
2 Comments
Leave A Reply
Cancel Reply
[…] آباد(مسائل نیوز)رہنما مسلم لیگ ن اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مزاحیہ ویڈیو شیئر […]
[…] متفقہ طور پر منظور کرلی جبکہ وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے پی ٹی آئی کو پاکستان کی آر ایس ایس قرار دیتے ہوئے […]