MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان سے مذاکرات کیلئے کوئی کمیٹی نہیں بنائی گئی

0 249

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان سے مذاکرات کیلئے کوئی کمیٹی نہیں بنائی گئی،لاشیں بچھانے پرتلے شخص کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، گالی دھمکی، فتنہ فساد اور انتشار سے الیکشن نہیں ملے گا،انتخابات اپنی آئینی مدت مکمل ہونے پر ہوں گے۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی حکومت ملکی ترقی کیلئے کام کررہی ہے، عمران خان اب الزامات نہیں لگا سکتے عوام کو ہر چیز کا علم ہے،کس کے ساتھ مذاکرات کریں پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والے شخص سے مذاکرات کریں، لاشیں بچھانے پرتلے شخص کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے۔
سڑکوں پر مذاکرات نہیں ہوتے، عمران خان سے مذاکرات کیلئے کوئی کمیٹی نہیں بنائی گئی،سیاست میں بات چیت کے دروازے کھلے ہوتے ہیں، لیکن گالی دھمکی، فتنہ فساد اور انتشار سے الیکشن نہیں ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان بات کرنے کے قابل نہیں جھوٹا شخص ہے،انتخابات اپنی آئینی مدت مکمل ہونے پر ہوں گے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن فنڈد فتنہ شفاف الیکشن نہیں ملک میں انتشار، فساد، لاشیں اور خون چاہتا ہے، فارن فنڈد فراڈ فتنے کے ساتھ کوئی مزاکرات کی گنجائش نہیں، چیف الیکشن کمشنر نے فارن فنڈد فتنے کا غلام بننے سے انکار کردیا، این آر او نہیں دیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈد فراڈ جھوٹے فتنے کے پاس کہنے کو کچھ نہیں، فارن فنڈد فراڈ فتنے کے ساتھ کوئی مزاکرات کی گنجائش نہیں۔ فارن فنڈد فتنہ شفاف الیکشن نہیں ملک میں انتشار، فساد، لاشیں اور خون چاہتا ہے اورسڑکوں پر ذہنی غلاظت بکھیرنے سے فارن فنڈد فتنے کی اصلیت اب چھپ نہیں سکتی ،فارن فنڈد فتنے کا جھوٹ اور بہروپ دونوں بے نقاب ہو چکے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہرجانے کا نوٹس اس لیے بھی کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خفیہ اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ پکڑی ہے۔ فتنہ پہلے بتائے کہ رات کو ناکام مارچ چھوڑ کر گھر سونے کیلئے کیوں بھاگ گیا تھا؟

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.