وزارت داخلہ نے وزیراعظم کو پی ٹی آئی لانگ مارچ سے متعلق پلان پیش کردیا
اسلام آباد (مسائل نیوز) وفاقی وزارت داخلہ نے وزیراعظم کو پی ٹی آئی لانگ مارچ سے متعلق پلان پیش کردیا، وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ امن وامان یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے اور فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اے آروائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت پی ٹی آئی لانگ مارچ اور امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں وزارت داخلہ نے لانگ مارچ اور امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
وزارت داخلہ نے وزیراعظم کو پی ٹی آئی لانگ مارچ سے متعلق پلان پیش کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے لانگ مارچ کے دوران امن وامان یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں نہ لینے دیں اور نہ ہی فساد پھیلانے کی اجازت دی جائے۔
اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ عمران خان ہر روز ایکسپوز ہو رہا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی آج مزید ایکسپوز ہوا۔
- Advertisement -
آڈیو لیکس پر عمران خان کا بھیانک چہرہ سامنے آیا۔ اس آدمی کے مفاد کیلئے کوئی ادارہ کام کرے تو تعریفیں کرتے ہیں،انکار کرے تو مختلف القابات سے پکارتا ہے، عمران خان کی ذہنی پستی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کس حد تک نفرت اور قوم کو تقسیم کی باتیں کر رہا ہے۔ منفی ایجنڈے کے تحت کسی ملک میں سیاست اور رول آف لاء آگے بڑھ سکتا ہے؟ 25 مئی مارچ کو کہتا تھا کہ یہ خونی مارچ ہے، لوگ خود کشیاں کریں گے۔
یہ 25 مئی کو خونی مارچ لیکر آئے لیکن ناکام ہوئے۔ رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔اقتدار میں آنے کیلئے پھر تقاریر کر رہا ہے جو بد بختی کی علامت ہے۔عمران خان ایک نا سور کی شکل اختیار کر چکا ہے اور فسادی مارچ کی بنیاد رکھی جا رہی ہے۔ عمران خان کے منفی ایجنڈے کے تحت کہیں بھی جمہوریت آگے نہیں جا سکتی۔تھریک انصاف کو لانگ مارچ کیلئے لاشیں چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آج واضح پیغام دیا کہ ادارہ اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرے گا۔