MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پنجاب اسمبلی میں 18 لیگی ارکان پر پابندی عائد کرنے کا معاملہ

2 260

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) پنجاب اسمبلی میں 18لیگی ارکان پر پابندی عائد کرنے کا معاملہ، لیگی ارکان نے اسپیکر کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔مسلم لیگ ن کے ارکان کا کہنا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی ارکان کا آئینی حق نہیں چھین سکتے۔اسپیکرپنجاب اسمبلی سردار سبطین خان نے مسلم لیگ (ن) کے 18 ارکان صوبائی اسمبلی کو معطل کرتے ہوئے ایوان میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی، ہفتہ کے روز پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران لیگی ارکان نے سپیکر ڈائس کے سامنے شور شرابا کیا تھا ۔
جس پر (ن) لیگ کے 18ارکان میاں عبدالرئوف،سمیع اللہ خان،ملک محمد وحید،عظمیٰ بخاری ، صبا صادق،راحیلہ خادم حسین،رابعہ نصرت ، رابعہ فاروقی،زیب النساء اعوان،ذیشان رفیق ، کنول لیاقت ایڈوکیٹ،گلناز شہزادی ،نفیسہ امین،محمد افضل ،عادل بخش،سعدیہ ندیم ،راحت افزا اور سنبل مالک حسین کو معطل کر دیا گیا ۔
مسلم لیگ (ن) کے ارکان پر پندرہ نشستوں کے لیے ایوان میں داخلہ پر پابندی عائد کر دی ۔

- Advertisement -

لیگی ارکان کی رکنیت معطلی کا اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں بدترین کارروائیاں دیکھنے میں آرہی ہیں،تحریک انصاف کے دور میں کرپشن کیلئے فرح گوگی اور زلفی بخاری جیسے کردار سامنے آئے،عمران خان کہتے تھے پرویز الٰہی سب سے بڑا ڈاکو ہے ،پنجاب اسمبلی کو چلانے کیلئے قواعد کو سبوتاژ کیا گیا پرویز الٰہی واقعی ڈاکو ہے ۔
پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود احمدنے کہا کہ اپوزیشن کا کام حکومتی غلط کاموں پر آواز اٹھانا اور احتجاج کرنا ہوتا ہے ،کورم نشاندہی پر لیگی ممبران کو نکال دیاگیا، قانون کے مطابق صرف دس روز تک ممبران کی معطلی ہوسکتی ہے لیکن پندرہ روز تک معطلی کی گئی جو غیر آئینی ہے۔ انہوںنے کہا کہ سپیکر کے پاس اختیار نہیں کہ وہ اسمبلی اجلاس بلا سکے ،گورنر اجلاس بلا سکتا ہے اورحکومت ایجنڈا دیتی ہے، ریکوزیشن اپوزیشن دیتی ہے ،تاریخ میں پہلی بار حکومت اپنی ریکوزیشن پر اجلاس بلا رہی ہے جو قانون کی خلاف ورزی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) لیگی ارکان اسمبلی کو معطل کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا […]

  2. […] نیوز)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ سوال یہ ہے کہ عمران خان اسمبلیاں توڑ کر کیا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.