MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آرمی چیف کا خود ایکسٹینشن نہ لینے کا اعلان اچھی روایت ہے

0 215

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) مسلم لیگ ن کے سینیئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ قانون میں آرمی چیف کی ایکسٹینشن کی گنجائش موجود ہے لیکن آرمی چیف کا خود ایکسٹینشن نہ لینے کا اعلان اچھی روایت ہے۔انہوں نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں تیسرا سال چل رہا ہے لیکن اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، نیب نے لوگوں کی زندگی مفلوج کر دی۔
انہوں نے سابق چیئرمین نیب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جاوید اقبال بتانے سے قاصر ہیں کہ ان کے کتنے اثاثے ہیں جو بغیر الزام کے دوسروں کو جیل میں ڈال دیتے رہے وہ خود اپنے اثاثے بتانے سے قاصر ہیں۔شروع دن سے کہہ رہا ہوں کہ نیب کو ختم کیا جائے۔نیب کی بنیاد ایک آمر نے اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لیے ڈالی۔
شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ نیب کے ادارے کو ہی ختم کرنا چاہیے، ہم کسی کو نااہل نہیں دیکھنا چاہتے سیاست میں مقابلہ میدان میں ہونا چاہیے۔

- Advertisement -

شاہد خاقان عباسی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بیک ڈور رابطے ہمیشہ ملک کی ناکامی کا سبب بنتے ہیں، ملک کے مسائل کے ذمہ دار 2018 کے انتخابات ہیں۔آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق انہوں نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے خود کہا ہے وہ ایکسٹینشن نہیں چاہتے ہیں اچھی روایت ہے کہ انہوں نے خود ہی اعلان کر دیا۔ وقت پر نیا آرمی چیف کی تقرری ہو جائے گی۔
روٹین کی تقریری ہے جو اپنے وقت پر ہونی چاہیے۔قبل ازیں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ صدر عارف علوی آج بھی غیر جانب دار ہوسکتے ہیں اگر وہ سب کو بات چیت کی دعوت دیں۔ایک انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تجویز صرف الفاظ تک نہیں رہنی چاہیے۔ واضح رہے کہ صدر عارف علوی نے کچھ روز قبل ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ میری کوشش ہے کہ سب لوگوں کو بٹھا کرڈائیلاگ کرائوں اور میری کوششوں کی کامیابی اسی میں ہے کہ خاموشی اختیارکروں۔
انہوں نے کہا تھا کہ دومعاملات ہی ٹیبل پرہیں ایک معیشت اور دوسرے انتخابات، میں بروکرنہیں ہوں مگرچاہتا ہوں لوگوں کو بٹھا کربات کروائوں اور کوشش ہے معیشت پرکوئی انڈراسٹینڈنگ ہوجائے، عمران خان بھلے چوروں کے ساتھ چوری پربات کرنے نہ بیٹھیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.