عمران خان کیخلاف فارن ایکسچینج کیس بینکنگ کورٹ سنے گا
اسلام آباد(مسائل نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے واضح کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کیخلاف فارن ایکسچینج کیس بینکنگ کورٹ سنے گی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ممنوعہ فنڈنگ پر فارن ایکسچینج ایکٹ مقدمے کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے کہا کہ عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق معاملہ زیر التوا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ پہلے یہ طے کرلیتے ہیں کہ دائرہ اختیار کیا بنتا ہے۔
طارق شفیع کے وکیل نے کہا کہ یہ بنکنگ کورٹ کا دائرہ کار بنتا ہے، جو الزامات ہیں اور دفعات ہیں وہ بینکنگ کورٹ کی ہیں۔
- Advertisement -
عدالت نے ملزمان طارق شفیع اور فیصل مقبول کو پانچ روز میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ان کی حفاظتی ضمانت میں دو ہفتوں کی توسیع کردی۔
ہائی کورٹ نے ہدایت کی کہ ملزمان شامل تفتیش ہو جائیں اور بینکنگ کورٹ سے رجوع کریں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی دائرہ اختیار واضح کردیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کا کیس بینکنگ کورٹ سنے گا۔
[…] آباد(مسائل نیوز) بنکنگ کورٹ نے فنڈنگ کیس میں عمران خان کے دو شریک ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کر […]
[…] آباد(مسائل نیوز) بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی […]
[…] آباد(مسائل نیوز) اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کو 28 فروری کو پیش […]