MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان دھرنا چھوڑیں اور الیکشن کی تیاری کریں

0 341

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے عمران خان دھرنے کو چھوڑیں اور الیکشن کی تیاری کریں۔انہوں نے کہا پاکستان میں آئندہ عام انتخابات اکتوبر 2023 میں آئین و قانون کے مطابق ہوں گے۔احسن اقبال نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین دوستی کو 2013 میں نئے بندھن میں باندھا گیا جس کا نام سی پیک ہے، چین کے تعاون سے پانچ ہزار میگاواٹ سے زیادہ توانائی کے منصوبے لگائے گئے گئے۔
چین کے صدر نے 2014 میں پاکستان کے دورے کا اعلان کیا تو اس وقت عمران خان نے لانگ مارچ کے ذریعے دورے کو ناکام بنایا۔عمران خان کے وزرا نے جھوٹے الزامات لگا کر سی پیک ناکام کرنے کی کوشش کی۔ نومبر میں چینی صدر کا دوبارہ دورہ پاکستان متوقع ہے۔
عمران خان دوبارہ لانگ مارچ کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ سیلاب میں عمران خان نے مہم چلائی کہ کوئی پاکستان کی مدد نہ کرے۔

- Advertisement -

عمران خان نے اسلام آباد میں لشکر کشی کرکے پاکستان کو عالمی سطح پر ناکام ریاست کی تصویر بنانا چاہتے ہیں۔وفاقی وزیر نے آئندہ انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں نئے انتخابات اکتوبر 2023 میں ہوں گے اس سے پہلے الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں۔عمران خان کی خواہش پوری کرتے ہوئے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔ عمران خان اب دھرنے کو چھوڑیں اور الیکشن کی تیاری کریں۔
دوسری جانب ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل نے عمران خان کو آصف زرداری کے خلاف بیان بازی میں احتیاط کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آصف علی زرداری کریں گے۔قادر پٹیل نے کہا کہ عمران خان کو چاہیے آصف زرداری کے خلاف بیان بازی میں احتیاط کرے ممکن ہے ان کو آصف زرداری سے معافی کی درخواست کرنا پڑے۔ عمران خان کو ابھی ایک جیالے نے شکست دی ہے۔
عام انتخابات میں ان کا مقابلہ جیالوں سے ہوگا۔قادر پٹیل نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں جنہوں نے عمران خان کو ووٹ دیا ہے وہی انھیں پتھر ماریں گے، یہ حلقوں کے عوام کو قومی اسمبلی میں نمائندگی سے روک رہے ہیں۔انہوں نے کہا عمران خان نے لانگ مارچ کیا تو انہیں کس جیل رکھتا ہے فیصلہ رانا ثناء اللہ کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.