اسلام آباد (مسائل نیوز) سارہ انعام قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کی والدہ کو ضمانت خارج ہونے پر پولیس نے گرفتار کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج نے ملزمہ ثمینہ شاہ کی ضمانت کی خواست خارج کی۔عدالت میں ثمینہ شاہ کی درخوست ضمانت پرسماعت ہوئی،کیس کا تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوا،ملزم شاہنواز کی والدہ ثمینہ شاہ عبوری ضمانت پر تھیں اور ملزمہ اپنے وکلا کے ہمراہ ضمانت میں توسیع کے لیے عدالت میں پیش ہوئیں،ایڈیشنل سیشن جج سہیل شیخ نے ملزمہ ثمینہ شاہ درخواست ضمانت خارج کر دی۔
تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے ملزمہ ثمینہ شاہ کو کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سارہ انعام قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہنواز امیر نے شراب نوشی اور چرس پینے کا اعتراف کیا۔
ملزم آئس نشے کا عادی نہیں تاہم دوران تفتیش اعتراف کیا کہ وہ شراب نوشی اور چرس بھی پیتا رہا جبکہ وقوعہ کے وقت گرفتاری کے موقع پر ملزم نشے میں نہیں تھا۔
- Advertisement -
ملزم شاہنواز امیر نے مقتولہ سارہ سے 48 ہزار درہم لے کر مرسڈیز کار خریدی،ملزم نے اپنی مقتولہ اہلیہ سے مرسڈیز کار لینے کا اعتراف بھی کیا۔ملزم کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات کے لیے پولیس نے اسٹیٹ بینک کو مراسلہ بھیجا۔ملزم کے موبائل فون کا تمام ڈیٹا بھی پولیس نے حاصل کرلیا تھا۔ قبل ازیں اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں سارہ انعام قتل کیس کی سماعت ہوئی ،مرکزی ملزم شاہنواز کو سینئر سول جج محمد عامر عزیر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
پولیس نے شاہنواز امیر کے مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ اکاونٹ کی تفصیل لینی ہے مختلف اوقات میں رقم منگواتا رہا۔ جج نے پولیس سے استفسار کیا کہ ابھی کتنے دن کا ریمانڈ ہو چکا ہے،تفتیشی افسر نے بتایا کہ آج تک 5 روزہ جسمانی ریمانڈ ہو چکا ہے جس پرعدالت نے ملزم شاہنواز امیر کا4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا
[…] آباد(مسائل نیوز) سیشن کورٹ اسلام آباد میں سارہ انعام قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ملزم شاہنواز کی والدہ کی درخواست ضمانت […]
[…] امیر کے بیٹے ملزم شاہنواز امیر کے ہاتھوں قتل ہونے والی سارہ انعام قتل کیس کی سماعت کے دوران پوسٹ مارٹم کرنے والی ڈاکٹر کا کہنا […]