MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اعتزاز احسن پی ٹی آئی کا سینیٹر بننے کی کوشش کر رہے ہیں

1 270

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ اعتزاز احسن نے عدالتی فیصلے کو متنازع بنانے کی کوشش کی۔اعتزاز احسن پی ٹی آئی کا سینیٹر بننے کی کوشش میں ایسا کر رہے ہیں۔انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اعتزاز احسن نے 40 سال وکالت کرنے کے بعد عدالت پر عدم اعتماد کر دیا۔
نوازشریف 40 سال سے سیاست کر رہے ہیں۔غلام اسحاق خان کے دور میں اپوزیشن میں بیٹھے تھے۔جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیپٹن (ر) صفدر کی اعتزاز احسن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی ہے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ عدالت کسی سے غیر ضروری وضاحت طلب نہیں کرے گی۔
ہمارے فیصلے فیصلہ کریں گے کہ لوگوں کو عدالت پر کتنا اعتماد ہے۔

- Advertisement -

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا کسی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانبداری پر کوئی شک ہے؟۔اس عدالت کے خلاف وی لاگز ہوتے ہیں، خبریں چلتی ہیں، عدلیہ کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، جس کا جو جی چاہتا ہےوہ کہتا ہے لیکن توہین عدالت کی کارروائی اس کا حل نہیں، ان غیر ضروری چیزوں کو اہمیت ہی نہیں دینی چاہئیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نے مریم نواز کی بریت کے فیصلے پر اعتزاز احسن کے بیان پر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔
عدلیہ اور اداروں سے متعلق اعتزاز احسن کے بیان پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے درخواست دائر کی تھی۔درخواست میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اور رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کو فریق بنایا گیا تھا۔یہاں واضح رہے کہ کچھ دن قبل اعتزاز احسن نے بیان دیا تھا کہ نیب آرڈیننس کو سیاسی انجینئرنگ کے لیے لایا گیا،نیب لونڈی اور انجینئرنگ کیلئے استعمال ہوتی ہے۔ کوئی چھ ماہ پہلے یہ کہہ سکتا تھا ساری بساط الٹ جائے گی،وہ انہی اپارٹمنٹس میں بیٹھے ہمیں منہ چڑھا رہے ہوں گے، بیٹی مریم نواز بھی اس کے پاس پہنچی ہوئی ہیں.

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور معروف قانون دان اعتزاز احسن نے اپنی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اور پیپلزپارٹی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.