MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اسٹیبلشمنٹ اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے

0 253

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے، غیرمقبول حکومت کیلئےغیر مقبول ہونا اداروں کیلئے مناسب نہیں ۔ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا مطالبہ ہے کہ ملک عوام کو واپس کیا جائے، امپورٹڈ حکومت کا بستر گول ہو اور ملک نئے انتخابات کی طرف بڑھے، ان حکمرانوں کا پاؤں عوام کی گردن پر ہے اور سانس لینا مشکل ہو چکا ہے،فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے۔
غیرمقبول حکومت کیلئےغیر مقبول ہونا اداروں کیلئے مناسب نہیں
۔ فواد چوہدری نے کہا کہ کل کے انتخابات میں عوام نے دو بیانیئے چنے پہلا پاکستان کی خود مختاری اور دوسرا نئے انتخابات آج حکومت اور اداروں کی لیڈرشپ سر جوڑے اور عوام کے فیصلے کا آحترام کرتے ہوئے نئے انتخابات کی طرف بڑھیں۔
انہوں نے کہا کہ عدالتوں کو بھی عوام کی عدالت کا احترام کرنا چاہئیے اورسیاسی فیصلے عوام کو کرنے دیں۔

- Advertisement -

قبل ازیں فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ کل تک نوازشریف کو واپس لانا تھا اب مریم ہی آنے کو تیار نہیں، امپورٹڈ حکومت کے وزراء نے ملک سے بھاگنے کی تیاری کرلی ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ سعید غنی، رانا ثناااللہ اور مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس سنیں تو احساس ہوتا ہے کہ یہ ٹولہ کتنا خوفزدہ ہے، موجودہ امپورٹڈ حکومت کے زیادہ تر وزراء نے ملک سے بھاگنے کی تیاری کرلی ہے کل تک نوازشریف کو لانا تھا اب مریم ہی واپس آنے کو تیار نہیں ،عوام کے آگے کبھی کوئی ٹھہرا ہو تو بتاؤ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.