عمران خان کے تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہوں،الیکشن کمشنر سندھ
کراچی (مسائل نیوز) الیکشن کمشنر سندھ اعجاز چوہان نے عمران خان کے الزامات کے تردید کر دی،انہوں نے کہا ہے کہ جو الزامات مجھ پر لگائے وہ بے بنیاد ہیں،عمران خان کے تمام الزامات کی سختی سے مذمت کرتا ہوں۔ بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ کی جانب سے ایسے بیان کی توقع نہیں کرتا تھا۔ الیکشن کمشنر سندھ نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ملیر کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔
ملیر ضمنی انتخاب میں کامیاب امیدوار کا عمران خان سے 10 ہزار ووٹ کا فرق ہے۔الیکشن کمیشن نے ملیر اور کورنگی میں صاف اور شفاف الیکشن کرائے،ملیر کے انتخابات 100 فیصد صاف شفاف تھے۔ یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے این اے 237 کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگایا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ سندھ الیکشن کمیشن صوبائی حکومت کے پے رول پر ہے۔
- Advertisement -
کراچی ملیر کی سیٹ پر پیپلزپارٹی نے دھاندلی کی،دوبارہ الیکشن کرایا جائے۔کراچی میں جوایک سیٹ ہارے ہیں وہاں پرپیپلزپارٹی نے کھل کر دھاندلی کی،کراچی کی نشست پردوبارہ الیکشن کرانا چاہیے۔یہ انتخابات ریفرنڈم تھا،ووٹرز کو پتا تھا ہم نے اسمبلی میں نہیں بیٹھنا ، پھر بھی ووٹ دیے۔ انکا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر ن لیگ کا خاص آدمی ہے، ہم اس پرعدم اعتماد کرچکے ہیں۔
الیکشن کی تیاری کرتے تھے تاریخ تبدیل کردیتے تھے، پھر کہا پولیس نہیں اور سیلاب آ گیا ہے، ووٹرز اور سپورٹرز اور قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہم نے حکومت میں شامل جماعتوں کوشکست دی، ووٹرز کو پتا تھا ہم نے اسمبلی میں نہیں بیٹھنا ، پھر بھی ووٹ دیے۔ ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی باربار کوشش کی گئی، حکومت میں شامل تمام جماعتوں نے الیکشن لڑا، انہوں نے الزام عائد کیا کہ چیف الیکشن کمشنر ن لیگ کا خاص آدمی ہے۔ ہم پہلے سے چیف الیکشن کمشنر پرعدم اعتماد کرچکے ہیں کیونکہ وہ غیرجانبدارنہیں رہے، ساڑھے3 سال کہتا رہا کہ ہم سے این آراو مانگ رہے ہیں، پیپلزپارٹی نے کراچی میں کھل کر دھاندلی کی، کراچی ملیر کی نشست پر دوبارہ الیکشن کرایا جائے،عوام نے ہمیں ووٹ دیا۔
[…] آباد (مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف نہ تو عمران خان کا آد می ہونا […]