MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سعودی عرب میں طویل ترین بحری پل کا افتتاح کر دیا گیا

0 986

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جدہ (مسائل نیوز) سعودی عرب میں طویل ترین بحری پل کا افتتاح کر دیا گیا ۔سعودی خبررساں ادارے نے ریڈ سی ڈویلپمنٹ کمپنی کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ طویل ترین بحری پل کے افتتاح سے بحیرہ احمر کا مغربی ساحل جزیرہ شوریٰ سے جڑ گیا ہے، یہاں پہلے مرحلے کے تحت تعمیر کیے جانے والے 16 ہوٹلوں میں سے آئندہ سال 11 ہوٹل قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔
کمپنی کا کہنا ہےکہ ’جزائر امھات‘ میں 85 سے زیادہ ساحلی اور تیرتے بنگلے مکمل کرلیے گئے ہیں، جزائر میں 2 بڑے ریزارٹ قائم ہوں گے۔ جزیرہ شوری ٰبحیرہ احمر کے 92 جزائر میں سے ایک ہے، یہ اپنے منفرد مناظر کے حوالے سے معروف ہے، اس کی بناوٹ اوپر سے ڈولفن مچھلی جیسی اور اس کی مونگوں کی بستیوں کا حسن بےمثال ہے۔ جزائر امھات میں ریڈ سی سینٹ ریجس ریزارٹ قائم ہوگا،یہاں ریٹز کارلٹن ریزرو ریزروٹ بھی ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.