حمزہ شہباز کی طلبی کا اشتہار اخبار میں جاری کرنے کا حکم
اسلام آباد (مسائل نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی طلبی کے لیے اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے نیب کو حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے سے 10 دن پہلے اطلاع دینے کا حکم دیا تھا تاہم لاہور ہائی کورٹ کی آبزرويشنز کو نیب کی جانب سے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب کی اپیل پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی جہاں جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت کی۔
ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو بتایا کہ فریقین کو نوٹسز کی تعمیل نہیں ہو سکی۔ جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کو بھی فریقین کو نوٹس کی تعمیل کا حکم دیا تھا۔
اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے نے طلبی کے نوٹس کی عدم تعمیل پر حمزہ شہباز کے اخبار میں اشتہار دینے کا حکم دے دیا۔ دوسری طرف اسپیشل سنٹرل کورٹ لاہور نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں بری کردیا ، اسپیشل سنٹرل کورٹ نے وزیراعظم شہبازشریف اورن لیگی رہنماء حمزہ شہباز کیخلاف دائرایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کا فیصلہ سنایا ، جس میں اسپیشل سنٹرل کورٹ نے شہبازشریف اورحمزہ شہبازشریف کی منی لانڈرنگ کیس میں بریت کی درخواستیں منظور کرلیں۔
- Advertisement -
اس سے قبل اسپیشل سینٹرل کورٹ میں جج اعجاز اعوان کی سربراہی میں صدر ن لیگ، وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈنگ کیس کی سماعت ہوئی، وکیل امجد پرویز نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے اکاؤنٹ میں کوئی رقم نہیں آئی، ایف آئی اے نے بدنیتی کی بنیاد پر کیس بنایا، قانون کے مطابق پراسکیوٹر کو اپنا کیس ثابت کرنا ہے۔ وکیل نے بتایا کہ رشوت کے الزام میں پراسکیوشن کوئی الزام ثابت نہں کر سکا، اپنے کرئیر میں ایسا کیس نہیں دیکھا جس میں پراسکیوشن بغیر ثبوت کے چل رہا ہو۔
وکیل ایف آئی اے نے کہا ملزم مسرور شہباز شریف کے اکاؤنٹ آپریٹ کرتا رہا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا اور بعد میں اسپیشل سنٹرل کورٹ کے جج اعجاز اعوان نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ، جس میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں بری کردیا گیا۔
[…] (مسائل نیوز) حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر۔ اسپیکر پنجاب […]