MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حامد میر کا ہاشم ڈوگر سے استعفیٰ لیے جانے کا انکشاف

1 472

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) سینئر صحافی حامد میر نے ہاشم ڈوگر سے استعفیٰ لیے جانے کا انکشاف کردیا۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہماری اطلا ع کے مطابق وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر سے عمران خان نے خود استعفیٰ لیا ہے کیوں کہ عمران خان وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر سے خوش نہیں تھے۔
سینئر صحافی نے انکشاف کیا کہ ہاشم ڈوگر پر چارج شیٹ میں ایک الزام یہ بھی تھا کہ ان کا تعلق اسٹیبلشمنٹ کے سینئر افسر سے ہے اور یہ ان سے اب بھی ملتے ہیں، اس کے علاوہ یہ بھی الزام ہے کہ ہاشم ڈوگر نے پنجاب سے اسلام آباد لائے جانے والے کنٹینرز روکنے کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کیا۔ ادھر ہاشم ڈوگر کی جانب سے صوبے کی وزارت داخلہ چھوڑنے کے بعد نئے وزیر داخلہ کے نام کا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے، عمران خان کی منظوری کے بعد میاں اسلم اقبال کو پنجاب کا وزیر داخلہ بنانے کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب کے وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ، اس حوالے سے ہاشم ڈوگر کی جانب سےایک پیغام کے ذریعے کارکنوں کو اپنے مستعفی ہونے کے فیصلے سے متعلق آگاہ کیا گیا، جس میں ہاشم ڈوگر نے کہا ا کہ آج میں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفٰی دیا ہے، انشاء اللہ آگے بھی پاکستان تحریک انصاف کے ادنی کارکن کے طور پر کام کرتا رہوں گا جب کہ وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الہٰی کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔
واضح رہے کہ ہاشم ڈوگر جولائی کے ضمنی الیکشن میں فتح کے بعد پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت دوبارہ قائم ہونے پر صوبے کے وزیر داخلہ بنائے گئے تھے، ہاشم ڈوگر کو وزارت داخلہ کیلئے عمران خان کی جانب سے منتخب کیا گیا تھا، یہ بھی یاد رہے کہ چند روز قبل ہی پنجاب کے وزیر معدنی وسائل بھی مستعفی ہو چکے ہیں، تحریک انصاف کے رہنما لطیف نذر نے وزارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے وزارت چھوڑنے کا فیصلہ کیا، پارٹی قیادت سے کوئی شکوہ نہیں ہے اور نہ ہی پارٹی سے گلہ ہے، تحریک انصاف کے سٹی صدر فیصل آباد کی حیثیت سے کام کرتا رہوں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)پنجاب کے وزیر داخلہ کے عہدے سے مستعفی ہونے والے ہاشم ڈوگر نے وزارت چھوڑنے کی وجہ بتا دی۔ تفصیلات کے مطابق سماجی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.