MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان کے عوام کو باعزت روزگار کی فراہمی کیلئے کو شاں ہے ،میر عبد القدوس بزنجو

1 355

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت صوبے کے عوام کو باعزت روزگار کی فراہمی کے لئے کو شاں ہے ،بارڈر ٹریڈ کی بحالی ہو یاپھر اساتذہ اور محکمہ مواصلات کے ملازمین کی مستقلی حکومت نے اپنے تمام وعدے پورے کئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعرت کو اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی۔ وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ عوام کے روزگار کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ملازمین کو کسی صورت بے روزگار نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ بارڈر ٹریڈ کی بحالی ہو یا اساتذہ اور محکمہ مواصلات کے ملازمین کی مستقلی ہم نے اپنے تمام وعدے پورے کئے ہیں اور آئندہ بھی عوامی مفاد ات کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ محکمہ معدنیات اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.