پاکستان آئندہ 3 سال تک انرجی سیکٹر میں خود کفیل ہو جائے گا
اسلام آباد(مسائل نیوز) وزیرمملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان آئندہ 3 سال تک انرجی سیکٹر میں خود کفیل ہو جائے گا، گھریلو صارفین کیلئے پچھلے سال جتنی گیس کا انتظام کرچکے ہیں،بجلی اور گیس کی قلت آنے والے وقت میں کم سے کم ہوتی جائے گی۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مریم نوازکی بریت “اللہ کی لاٹھی بےآواز” کے مصداق ہے، اللہ کی بےآواز لاٹھی کی گونج ہرطرف سنائی دے رہی ہے، نیب پراسیکیوٹر عدالت کے باربار کہنے کے باوجود ایک بھی ثبوت پیش نہیں کرسکا۔
مصدق ملک نے کہا کہ این آئی سی ایل کے 24ارب اور مالم جبہ کےاربوں روپے کے اسکینڈل کا کیا ہوا؟ وہ لوگ کہاں ہیں جنہوں نے اللہ کے گھرکے اندر کھڑے ہوکر بدکلامی کی؟ کل کے مجمع میں عمران خان نے ہٹلر کے اشارے کی طرح حلف لیا،اس کو ہٹلر کا طرزعمل کہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جتنی گیس پچھلے سال تھی اس کا انتظام کر چکے ہیں، تین سال تک پاکستان انرجی سیکٹر میں خود کفیل ہو جائے گا، آنے والے وقت میں پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوگی، پہلے بھی 1.2 کیوبک کے کارخانے لگا دیئے تھے، بجلی اور گیس کی قلت آنے والے وقت میں کم سے کم ہوتی جائے گی۔
- Advertisement -
اسی طرح وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے لانگ مارچ کی تاریخ دینے سے پہلے عمران خان کو سوالات کا جواب دینے کا چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کے ساتھ کھیل کھیلنے والا فارن ایجنٹ اسلام آباد کرنے کیا آ رہا ہی ۔ اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کے بجائے لانگ مارچ کی تیاری، معیشت تباہ، 20 ہزار ارب کا تاریخی قرض لینے والا فارن ایجنٹ جھوٹا اسلام آباد کیا کرنے آ رہا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو دیوالیہ کرنے کی سازش کرنے والا فارن ایجنٹ اسلام آباد کیا کرنے اٰ رہا ہے۔ فارن ایجنٹ نے 95 لاکھ لوگوں کو بے روزگار، 2 کروڑ کو غربت کے جہنم میں دھکا دیا، اب اسلام آباد کیا کرنے آ رہا ہی ۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ عدلیہ اور ججوں کو دھمکانے، اداروں پر بہتان لگانے اور سیاست میں گھسیٹنے والا اسلام آباد کرنے کیا آ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر فروش فارن ایجنٹ اسلام آباد کیا کرنے آ رہا ہے۔ توشہ خانہ کا چور، فرح گوگی، پیرنی کی کرپشن کا شریک مجرم اسلام آباد کیا کرنے آرہا ہے۔ توشہ خانہ کا چور اسلام آباد کیا کرنے آ رہا ہی ان سوالوں کا پہلے جواب دیں اور پھر عمران خان لانگ مارچ کا اعلان کریں ۔