MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کے کارکنان سے حلف لینے پر شیری رحمان کی تنقید

2 300

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان لوگوں کو انتشار کیلئے تیار کر رہے ہیں۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر عالمی سطح پر سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کیلئے کام کر رہے ہیں۔ہم سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد میں مصروف ہیں اور پی ٹی آئی عمران بچاو مہم میں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کی ترجیحات قوم کے سامنے ہیں۔ہماری ساری توجہ سیلاب زدگان کی طرف ہے سیاست کی طرف نہیں۔عمران خان کو معلوم ہے اس بار بھی لوگ ان کی انتشار کی کال پر نہیں نکلیں گے۔عمران خان کو شکست صاف نظر آ رہی ہے۔شیری رحمان نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شکست نظر آتے ہوئے اب رہنماوں اور کارکنان سے حلف لے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حکومت مخالف تحریک کیلئے کارکنوں کے ساتھ حلف اٹھایا۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلی ہاوس میں منعقدہ تقریب میں عمران خان نے حکومت مخالف تحریک کیلیے کارکنوں کے ساتھ حلف اٹھالیا۔اس موقع پر وزیراعلی محمود خان، سابق وزیر دفاع پرویز خٹک اور سابق وزیر علی امین گنڈا پور نے بھی حلف اٹھایا۔
تقریب میں سابق گورنر شاہ فرمان نے پارٹی رہنماوں اور کارکنوں سے حلف لیا۔حلف لینے کے بعد عمران خان نے شرکاء سے مخطاب ہو کر کہا کہ آج سے آپ کی تیاری شروع ہو گی اور میں 5 یا 6 دن میں کبھی بھی کال دوں گا آپ کو تیار رہنا ہے۔حلف کے متن میں کہا گیا ہے کہ ہم حقیقی آزادی تحریک کو جہاد سمجھ کر اس میں حصہ لیں گے اور ہر قسم کی قربانی دیں گے، اللہ ہمارا حامی وناصر ہو۔۔عمران خان نے مزید کہا کہ چوری کے تمام کیسز معاف ہو رہے ہیں جو قوم کے ساتھ مذاق ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں پارٹی عہدے داروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے نیب میں اپنا بندہ بٹھایاہوا ہے، تاکہ مرضی کے فیصلے کروا سکیں، چوری کے تمام کیسز معاف ہو رہے ہیں جو قوم کے ساتھ مذاق ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کا مقصد ڈیل کرو اور مجھے اقتدار […]

  2. […] نیوز) رہنما پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بیرونی سازش کا بیانیہ بے نقاب ہوا تو عدم […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.