MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اسحاق ڈار کا آنا معیشت کو آگ میں جھونکنے کے مترادف ہے

0 290

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل کے بعد اسحاق ڈار کا آنا معیشت کو کڑاہی سے نکال کر آگ میں جھونکنا ہے، حیرت ہے ایک دن میں سب کے کیسز معاف ہو گئے،برطانوی حکومت سے مطالبہ ہے کہ اگر ایون فیلڈ کا کوئی بھی مالک نہیں تو اسے پناہ گاہ بنا دیا جائے۔ گزشتہ روز یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ چوروں نے ایک دن فیصلہ کیا کہ پاکستان میں چوری کو جائز قرار دیا جائے اور پھر ایک دن چوروں کے کیسز معاف ہو گئے۔
حیرت ہے ایک دن میں سب کے کیسز معاف ہو گئے جبر سے معاشی نظام کھڑا نہیں ہوسکتا،مریم نواز نے کہا مفتاح اسماعیل کو ہمارا مذاق بنوا رہا ہے۔ہم ملک کا سب سے بڑا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ترین تیل کی قیمت کے باوجود چھوڑ کر گئے۔
انکا کہنا تھا کہ2017 میں جب اسحاق ڈار فرار ہوئے تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اور معیشت تباہ کر کے گئے۔پتہ لگا کہ مہنگائی کے اعداد و شمار بجلی کی قیمت کو 65 فیصد کم بتایا ہوا ہے۔

- Advertisement -

ہمارے دور میں معیشت مستحکم تھی۔آج مہنگائی،بیروزگاری اور تمام مسائل کے ذمہ دار حکمران ہیں۔اسحاق ڈار کو شان و شوکت کے ساتھ پاکستان لایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان دور میں ڈالر 40 روپے بڑھا،ان کے 5 ماہ میں 52 روپے بڑھ گیا۔نہیں سمجھتا کہ 5 ماہ میں 55 روپے ڈالرکا ریٹ بڑھ جاتا ہے اور 5 روپے کم ہونے سے بہتر ہوگا۔اسحاق ڈار اور مریم نواز کے معاملے میں جو ہوا اس پر تو ن لیگ ہی شرمندہ نظر j آرہی ہے۔
عمران خان کے دور میں معاشی ترقی کی شرح 6 فیصد تھی۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ان الفاظ کو نکلنے دیں جو سائفر میں استعمال ہوئے یا قوم کے لیے جاری کر دیا جائے۔ شیریں مزاری نے مزید کہا کہ سازشیوں کو تحریک عدم اعتماد کے پیش ہونے سے پہلے ہی اسکے متعلق معلومات تھیں،سائفر اگر معمول کے مطابق تھا تو وزیر خارجہ اور وزیراعظم سے کیوں چھپایا گیا سچائی سے بچنے کے لیے کیا آپ کے دفتر نے اب سائفر کو گمشدہ کر دیا انہوں نے کہا کہ ملک میں غربت بڑھ چکی ہے اور عوام کی اشیا خریدنے کی سکت ختم ہو گئی ہے۔
جبر کے ساتھ سیاسی نظام تو کھڑا کر دیا لیکن جبر سے معاشی نظام نہیں چلا سکتے۔ مفتاح اسماعیل نے معیشت کی جو حالت کی اسے اسحاق ڈار کیسے ٹھیک کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.