وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا نوابزادہ طارق مگسی کی رہائش گاہ پر ملاقات
کوئیٹہ ( مسائل نیوز )وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سابق صوبائی وزیر رکن صوبائی اسمبلی نوبزادہ طارق مگسی سے انکی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے سیاسی امور سمیت سیلاب کی صورتحال امدادی سرگرمیوں اور متاثرین کی بحالی سے متتعلق امور پر تفصیلی بات چیت کی وزیراعلئ نے جھل مگسی میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ حکومت متاثرین کی امداد اور انہیں ریلیف فراہم کرنے کے لیۓ ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت زرعی اراضی اور نہری نظام کی بحالی کو بھی یقینی بناۓ گی جسکے لیۓ موثر زرعی بحالی پروگرام مرتب کیا گیا ہے جسکے تحت زمینداروں اور کسانوں کو 15 ارب روپے سے زائد کی سبسیڈی دی جاۓ گی نوابزادہ طارق مگسی نے وزیراعلئ کو جھل مگسی میں سیلابی پانی کی صورتحال اور نہری نظام اور زرعی اراضی کو پہنچنے والے نقصانات کی تفصیل سے آگاہ کیا وزیراعلئ نے یقین دلایا کہ نہروں میں پڑنے والے شگافوں کو پر کرنے اور سیلابی پانی کی نکاسی کے لیۓ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیۓ جائیں گے تاکہ زمیندار وں کے لیۓ ربیع کی فصل کاشت کرنا ممکن ہو سکے۔نوابزادہ طارق مگسی نے اس موقع پر زرعی بحالی پلان کو سراہا۔
[…] نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی جانب سے 25 ستمبر کو […]
[…] نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے خوست کے علاقے میں آرمی ہیلی […]
[…] نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان کے سیاحتی مقامات دنیا بھر کے […]
[…] نیوز)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کی سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ان کی رہائش […]
[…] نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوہلو میں مٹھائی کی دکان میں ہونے والے بم دھماکے کے […]
[…] (مسائل نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ قوموں کی ترقی اور خوشحالی میں تعلیم کی بہت […]
[…] (مسائل نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مستونگ میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے […]
[…] نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا فیٹف کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکلنے پر اظہار […]