MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اسلام آباد پولیس میں گریڈ 19 کے آفیسر کی پراسرار موت ہو گئی

0 363

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) اسلام آباد میں ڈائریکٹر سسٹم سیف سٹی عبدالقدیر کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ کھنہ کے علاقے میں ڈائریکٹر سیف سٹی عبدالقدیر کی پھندا لگی ہوئی لاش ملی۔ذرائع کے مطابق عبدالقدیر کی لاش مارگلہ ٹاؤن کے ایک گھر سے برآمد ہوئی جسے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ عبدالقدیر اسلام آباد پولیس میں گریڈ 19 کے آفیسر تھے۔
وہ این ٹی سی کے ملازم تھے۔عبدالقدیر ڈپیوٹیشن پر اسلام آباد پولیس میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔سینئر پولیس افسران اور فرانزک ٹیمیں واقعے کی اطلاع ملتےہی موقع پر پہنچ گئیں۔اس حوالے سے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔آئی جی اسلام آباد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز کو کیس کی ہر پہلو سے تحقیقات کے احکامات جاری کر دئیے۔
حکام کا کہنا ہے بظاہر واقعہ خودکشی کا لگ رہا ہے تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے ڈی آئی جی آپریشنز کو کیس کی ہر پہلو سے شفاف تحقیقات کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ اسلام آباد پولیس لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتی ہے۔سینئر پولیس افسران اور فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ مرحوم این ٹی سی کے ملازم تھے اور ڈیپوٹیشن پر اسلام آباد پولیس میں خدمات سرانجام دے رہے تھے، مزید جو بھی حقائق سامنے آئیں گے وہ شئیر کئے جائیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.