سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو فون پر دھمکیاں موصول
اسلام آباد(مسائل نیوز) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو فون پر دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔ شیخ رشید نے فون پر ملنے والی سنگین دھمکیوں کے خلاف تھانہ کوہسار میں درخواست دے دی۔خواست میں جن نمبروں سے دھمکیاں دی گئی ہیں وہ موبائل نمبر بھی درج کئے گئے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا ہے،تھانے میں درخواست بھی دے رہا ہوں۔ سی سی پی او راولپنڈی نے فوری طور پر تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق شیخ رشید کو لال حویلی کے لینڈ لائن نمبر پر دھمکی آمیز کال موصول ہوئی۔ اعلیٰ پولیس افسران معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔
[…] وی کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اہم انکشاف کیا کہ کوئی تاخیر نہیں ہوئی ، 23 اور 25 […]
[…] نیوز) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکمران جتنا پیسہ کمپنی کی مشہوری کے لیے […]
[…] آباد(مسائل نیوز) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے گھر میں ڈکیتی پڑنے کا انکشاف کیا ہے۔اسلام […]