MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کچھی کے درجنوں گوٹھ حالیہ سیلاب اوربارشوں سے زمین بوس ہوگئے،ایم این اے تاج محمد رئیسانی

0 310

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ڈھاڈر(مسائل نیوز)بلوچستان عوامی پارٹی کچھی بولان کے ضلعی صدر و سابقہ امیدوار ایم این اے حاجی میر تاج محمد رئیسانی نے کہا ہے کہ کچھی کے درجنوں گوٹھ حالیہ سیلاب اوربارشوں سے زمین بوس ہوگئے کروڑوں کے روپے کے فصلیں تباہ ہوئے راتوں رات لوگ پائی پائی کے محتاج ہوئے سڑکوں پر بے یارومدگار کھلے آسمان تلے تپتی دھوپ میں حکومت کے امداد کے منتظر ہیں آج تک نہ علاقے میں نہ کچھی انتظامیہ نے مدد کی نہ کوئی ٹینٹ نہ کوئی راشن ایک کلو آٹا تک نہیں دیا گیا اس سے زیادہ عوام کے ساتھ اور کیا ظلم ہوگا۔
حاجی میر تاج محمد رئیسانی مزید کہا کہ حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی پانی نے بالاناڑی کے گوٹھوں سمیت متعدد دہیتاتوں کو ملیامیٹ کردیا سینکڑوں لوگ راتوں رات کھانے پینے سمیت پائی پائی کے محتاج ہوکر سڑکوں پر آگئے۔ لیکن حکومت اور کچھی کے انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک ایک کلو آٹا تک فراہم نہیں کیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان نے ایمرجنسی میں ہر ضلع کو پانچ پانچ کروڑ روپے جاری کیئے گئے ہیں اتنی بڑی رقم سے بھی عوام کو تو ابھی تک کچھ بھی نہیں ملا ہے اور کہا کہ کچھی کے گاوں کے گاوں زمین بوس ہوگئے ہیں یہاں نہ کوئی نہ کچھی انتظامیہ کا نمائندہ آیا متاثرین اب بھی بے یارومدگار کھلے آسمان تلے تپتی دھوپ میں حکومت کے امداد کے منتظر ہیں حالیہ مون سون کی تباہ کاریوں سے پورا کچھی بولان بری طرح متاثر ہوا ہے کچھی کے گوٹھوں سمیت چھوٹے بڑے شہر اور دیہات تباہ و برباد ہوگئے ہیں۔ کوئی گھر سلامت نہیں رہا، کوئی فصل نہیں بچا اور مال مویشی سارے بہہ گئے۔ ہمارے لوگوں کی لاکھوں کی کاشت شدہ فصل مکمل تباہ ہوچکی ہے کچھی کے مختلف گھوٹھوں کے ہزاروں افراد بےیارو مدگار کمپسری کی حالت میں سڑکوں کے کنارے کھلے آسمان کے نیچے گرم موسم میں پڑی ہوئی ہے۔ لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی ادارے کچھی انتظامیہ۔سمیت دیگر ادارے۔ متاثرہ لوگوں تک پہنچے بھی نہیں ہیں۔ نااہل کچھی انتظامیہ اور تحصیل انتظامیہ کوئی تعاون اور مدد نہیں کررے ہیں ڈپٹی کمشنر کچھی ریلیف امداد بھی مخصوص لوگوں کے کہنے پر پہنچائی جارہی ہے اور اصل حقداروں کی حق تلفی کی جا رہی ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.