راولپنڈی(مسائل نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مفاہمت یا مزاہمت اس کا فیصلہ ہونے والا ہے، پی ڈی ایم نےقوم کو مہنگائی کے سمندر میں ڈبو دیا اور مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ 70وزراء کی تعداد آئین کے منافی ہے اس کے خلاف ہائی کورٹ جاؤں گا، 21وزراء بے محکمہ ہیں، وزراء اپنے حلقوں میں نہیں جاسکتے جب کہ بلاول پاکستان میں بطور مہمان اداکار آتے ہیں اور دفتر نہیں جاتے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اقتصادی بحران انتہائی سنگین ہوگیا ہے، حکمرانوں کے 150 کرپشن ریفرنس کی واپسی کو سپریم کورٹ بحال کرے گی، نیب ترامیم کالعدم ہوں گی اور ایک کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملے گا، پی ڈی ایم نےقوم کو مہنگائی کے سمندر میں ڈبو دیا، مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، حکومت کو 3 دن سے پٹرول مافیا قیمت کم نہیں کرنے دے رہا، پی ڈی ایم اپنی انجام کو پہنچ گئی ہے۔
علاوہ ازیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے حکمران اتحاد پر کڑی تنقید کی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،اور ملک نازک ترین اقتصادی بحران میں داخل ہوچکا ہے، حکمران اتحاد سے ملک بالکل نہیں چل رہا حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے عام انتخابات ہی واحد حل ہے، 15 اکتوبر تک دن بہت اہم ہیں،ڈیڑھ کروڑ لوگ مزید غربت کے نیچے چلے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کرپشن بچاؤ کے بعد سیاست بچاؤ مہم پر ہے،6 ماہ میں معیشت نہیں سنبھال رہی اور برآمدات نہیں بڑھیں، مہنگائی اورڈالر نہیں رکا، مزید ڈیڑھ کروڑ لوگ خط غربت سےنیچے چلے گئے،اقتصادی صورتحال انتہائی نازک ہوگئی ہے، گینگ آف تھری آصف زرداری، نواز شریف، مولانا فضل الرحمان الیکشن نہیں روک سکتے۔ نہ باہر سے امداد آئی نہ اندرسے مدد ملی، ہمارے دورمیں ایم کیو ایم کو کوئی لاش نہیں ملی، 2 وزارتیں ہم نے دیں، 2 انھوں نے دیں، ساتھ ان کو کراچی سے فارغ کر دیا، آصف زرداری بے شک لاہوربیٹھیں،الٹی گنتی شروع ہوچکی، عمران خان اگلی انتخابی مہم سندھ سےشروع کرے گا۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
2 Comments
Leave A Reply
Cancel Reply
[…] (مسائل نیوز) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان تو بہانہ تھا اصل میں اپنے کیسز […]
[…] (مسائل نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ اکتوبر میں اہم فیصلے ہوجائیں گے۔ […]