شرجیل خان کی ایک اور ٹی ٹونٹی سنچری کے ساتھ قومی ٹیم کے دروازے پر دستک
لاہور (مسائل نیوز) قومی ٹی 20 کپ میں شرجیل خان نے 60 بالز پر مختصر فارمیٹ میں اپنی 5ویں سنچری سکور کی۔ قومی ٹی 20 کپ میں سندھ نے بلوچستان کو 9 وکٹ سے مات دے دی، ٹیم نے 159 کا ہدف ایک وکٹ پر پالیا، شرجیل خان نے 62 بالز پر ناقابل شکست 107 رنز بنائے، ناکام سائیڈ نے 4 وکٹ پر 158 رنز بنائے، عبدالواحد بنگلزئی 67 رنز بناکر نمایاں رہے۔
اس کے ساتھ ہی شرجیل کے پاس اب 136 اننگز میں 5 سنچریاں ہیں، ان کا فی سنچری اننگز کا تناسب 27.20 ہے۔ دوسری جانب بابر اعظم کی 216 اننگز میں 6 ٹی ٹونٹی سنچریاں ہیں، یعنی وہ ہر 36 اننگز میں ایک سنچری بناتے ہیں ۔شرجیل پی ایس ایل 7 میں اپنے خراب شو کے بعد اچھی فارم میں دکھائی دے رہے ہیں، انہوں نے کشمیر پریمیئر لیگ (KPL) کو سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کے طور پر ختم کیا جہاں انہوں نے پانچ اننگز میں 54.60 کی اوسط اور 172.28 کے سٹرائیک ریٹ سے 273 رنز بنائے۔
غور طلب بات یہ ہے کہ وہ جاری نیشنل ٹی 20 کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں چوتھے نمبر پر ہیں، انہوں نے آٹھ اننگز میں 33.29 کی اوسط اور 148.41 کے اسٹرائیک ریٹ سے 233 رنز بنائے ہیں، جس میں دو نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔ اس سے قبل دن کے پہلے میچ میں ناردرن نے خیبرپختونخوا کو 6 رنز سے ہرا دیا، ناکام ٹیم اختتامی اوور میں 15 رنز نہ بنا سکی ، کپتان خالد عثمان نے عثمان شنواری کی پہلی گیند پر چھکا جڑ کر میچ دلچسپ بنایا تاہم لیفٹ آرم پیسر نے بھرپور کم بیک کرتے ہوئے دیگر 5 بالز پر صرف 2 رنز بننے دیے،ٹیم نے 6 وکٹ پر 146 رنز اسکورکیے۔ قبل ازیں فاتح الیون مقررہ اوورز میں 152 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، ذیشان ملک 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔
[…] (مسائل نیوز) چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے شرجیل خان کو سلیکٹ نہ کرنے کی وضاحت دے دی ہے۔ انہوں نے فینز سے بات […]
[…] کرکٹ لیگ میں کھلاڑی کے انتقال کی خبر کے بعد قومی کرکٹر عثمان شنواری نے ٹوئٹ کرکے اپنی خیریت سے آگاہ کیا۔ لاہور میں ایک لیگ […]