سبی بھر میں صحت عامہ کے لیئے شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جا رہا ہے،میر صالح بلوچ
سبی(مسائل نیوز)سبی بھر میں صحت عامہ کے لیئے شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جا رہا ہے سبی شہر میں سیلاب کی وجہ سے واٹر سپلائی کے ٹوٹنے سے علاقے کی عوام کو پانی کی فراہمی میں در پیش مشکلات کو بہتر کرنے کے لیے تمام محدود وسائل بروئے کار لا رہے ہیں میر صالح بلوچ سیکرٹری پی ایچ ای بلوچستان
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی شہر کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ایکس سی این پی ایچ ای سبی شہزادہ فرخ بلوچ نے دفتر اور واٹر چینل تلابوں کا دورہ کروایا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیلابی صورتحال کی وجہ سے واٹر چینل تلابوں میں مٹی بھر جانے سے اور واٹر سپلائی کے ٹوٹنے سے درپیش مشکلات آئی جسے ہنگامی بنیادوں پر محکمے کے اہلکاروں کی انتھک کوشیشوں سے سبی شہر کی عوام کو پانی کی فراہمی کو ممکن بنایا گیا اس وقت بھی واٹر چینل تلابوں میں ہنگامی بنیادوں پر کام کا سلسلہ جاری ہے جس ہم مزید بہتری کی جانب جا رہے ہیں سیکٹریری صالح بلوچ نے محکمے کے تمام آفیسران سمیت اہلکاروں کی کارکردگی کو سہرا اس موقع پر سیکیڑیری میر صالح بلوچ نے کہا کہ سیلابی صورتحال میں علاقے میں شہریوں کے لیے صحت عامہ کے لیے پینے کے لیئے صاف پانی فراہمی کے لیئے اقدامات نہ ہونے کے برابر تھا جو کہ اب ممکن بنایا گیا ہے بہت جلد صوبائی حکومت سے جاری فنڈ سے نئی پائپ لائن پچھائی جائیں گی اور پورے ضلع میں غیر فعال واٹر پمپ کو فعال کر دیا گیا ہے تمام وال مین کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شہریوں کو پانی دینے میں پابند رہیں اگر محکمہ کا کوئی بھی شخص ڈیوٹی سے کوتاہی کرنے میں پایہ گیا اس کے خلاف محکمانہ سخت قانونی کاروائی عمل لانے میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتیں جائے گی ہماری تمام تر کوشیش جاری ہے کہ سبی کے شہریوں کو صاف پانی انکی دہلیز میں دیا جائے سبی شہر میں مزید واٹر سپلائی پائپ لائنیں بچھائی جائیں گی جس سے کافی محلوں میں عوام کو صاف پانی میسر ہوگا انہوں نے کہا واٹر چینل سے سبی شہر کو واٹر سپلائی سے جلد از جلد پانی دینے کے تمام تر اقدامات کیئے جا رہے ہیں عوام کو پانی کی بنیادی سہولیات میں کوئی کوتاہی برادشت نہیں کی جائے گی سیلاب نے بلوچستان کے کئی اضلاع میں واٹر سپلائی اور واٹر چینل تلابوں کو نقصان پہنچایا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو پانی کے لیے مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ہے پانی اللہ پاک کی ایک بہت بڑی نعمت ہے ہمیں ایسے ضرورت کے تحت خرچ کرنے کی اشد ضرورت ہے حالیہ مون سون بارشوں سے زمین میں پانی کی سطح کافی اوپر تک آچکی ہے آنے والے دنوں میں ہمیں پانی کی سطح کم ہونے کا خدشات نظر آرہے تھے اللہ پاک نے ہم پر بڑی رحمت سے نوازا ہے اس کی قدر کرنی چاہیے انہوں نے کہا میڈیا کی مثبت روپوٹنگ سے عوام کے بہت سے مسائل ہوتے ہیں کسی بھی معاشرے یا قوموں کے مسائل کے حل میں میڈیا کا اہم رول پلے ہے علاقےمیں چھپی برائیوں کو اجاگر کرنے میں مقامی صحافی آنکھ اور کان ہوتے ہیں میڈیا کی موجودہ وقت میں ترقی اور اہمیت بڑھتی جا رہی ہے جسے کسی صورت انکار نہیں کیا جاسکتا ہے۔