MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جاوید میانداد بھی نسیم شاہ کے چھکوں پر اپنا ردعمل جاری کیے بغیر نہ رہ سکے

2 461

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز)پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد بھی نسیم شاہ کی بیٹنگ کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں پاکستان جونیئر لیگ کے مینٹور جاوید میانداد نے کہا کہ

- Advertisement -

نسیم شاہ نے افغانستان کے خلاف کافی حکمت عملی سے بیٹنگ کی جو تعریف کے قابل ہے۔انہوںنے کہاکہ میں نے پاکستان اور افغانستان کا میچ کافی انجوائیکیا، اس میچ سے نوجوانوں کو سبق سیکھنا چاہیے کہ کبھی بھی ہمت نہ ہاریں، میچ کبھی بھی جیتا جاسکتا ہے ،کوشش یہی ہونی چاہیے کہ میچ میں آخر تک مقابلہ کریں۔انہوںننے کہاکہ نسیم شاہ کو بھی میری طرح شارجہ میں فل ٹاس ہی ملیں جن کا انہوں نے فائدہ اٹھایا۔یاد رہے کہ 1986 میں شارجہ کے میدان میں آسٹریلیشیا کپ کے فائنل میں جب پاکستان کو بھارت کے خلاف آخری گیند پر چار رنز درکار تھے، جاوید میانداد نے چتن شرما کی فل ٹاس گیند پر چھکا رسید کر کے پاکستان کو پہلا ایک روزہ بین الاقوامی ٹورنامنٹ جتوایا تھا۔ جاوید میانداد نے ایشیا کپ کے فائنل کے لیے قومی ٹیم کیلئے نیک تمناں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نارمل کرکٹ کھیلو، مجھے امید ہے پاکستان اچھی کرکٹ کھیلے گا۔واضح رہے کہ شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے افغانستان کا 130 رنز کا ہدف آخری اوور میں نسیم شاہ کے مسلسل 2 چھکوں کی بدولت پورا کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] (مسائل نیوز)بہت سے لوگ یہ نہیں جانتے لیکن نسیم شاہ نے المناک حالات میں پاکستان کے لیے انٹرنیشنل ڈیبیو […]

  2. […] (مسائل نیوز) پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی کپتانی، بیٹنگ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.