MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ہماری آزادی اور امن شہدا کی قربانیوں کا مرہون منت ہے، آرمی چیف

0 225

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی(مسائل نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم دفاع کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہماری آزادی اور امن شہدا کی بے مثال قربانیوں کا مرہون منت ہے۔

- Advertisement -

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان سے متعلق اپنے خصوصی پیغام میں مزید کہا کہ شہدا کی بے مثال قربانیوں کی بدولت ہی ہمارا پرچم سربلند ہے۔ قوم ہمارے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ 6ستمبر افواج پاکستان کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے۔ عظیم قوم کی حمایت سے مسلح افواج تمام مشکلات کے باوجود مادر وطن کی حفاظت کےلیے پرعزم ہے۔
دریں اثنا سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے یوم دفاع پر پاکستان میں کہا کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ایک یادگار دن ہے، جو دشمن کی جارحیت کے خلاف پاکستانی قوم کے بے مثال اتحاد اور پختہ عزم کی یاد دلاتا ہے جب پوری قوم نے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ دشمن کی جارحیت کو شکست فاش دی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.