MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کراچی میں ڈاکو بے قابو، پولیس چیف کا نئی فورس سڑکوں پر لانے کا فیصلہ

2 259

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز) پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے اسٹریٹ کرائمز کی واردات کی روک تھام کے لئے نئی فورس سڑکوں پرلانے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی واردارتوں کے پیش نظر پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے نئی فورس سڑکوں پر لانے کا فیصلہ کرلیا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ 200 اہلکاروں پرمشتمل شاہین فورس تیارکرلی گئی ہے ، فورس میں ماہر شوٹر بھی شامل ہوں گے۔

- Advertisement -

جاوید عالم اوڈھو کے مطابق فورس کا مقصد اسٹریٹ کرمنلز کا پیچھا کرنا اور لڑنا ہوگا، 2 روز بعد فورس کو شہر کے مختلف مقامات پر تعینات کیا جائے گا۔ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ شہرمیں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، رواں ماہ کرائم بڑھا ہے لیکن پولیس کارروائیاں کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملزمان کے کیسز کو تفتیشی حکام کی مدد سے بہتر بنائیں گے، بارہا گرفتار ملزمان کے خلاف سخت قانون لاگو ہونا چاہیے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] کراچی: شہر قائد سے لیے گئے سیوریج کے نمونموں میں ایک سال بعد پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ […]

  2. […] نیوز)کراچی میں فائرنگ کرکے شاہین فورس کے اہلکار کو مبینہ قتل کرنے والے ملزم نے بیرون ملک سے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.