MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عطا تارڑ کو دیکھ کر 4 نوجوانوں کی گرفتاری کا معاملہ، اسلام آباد پولیس کا موقف سامنے آ گیا

1 291

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) مشیر برائے وزیراعظم عطاء تارڑ کی فیملی کو مونال پر ہراساں کرنے کے معاملے پر اسلام آباد پولیس کا بھی موقف سامنے آ گیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسلام آباد پولیس نے حکمران جماعت ن لیگ کے رہنما عطا تارڑ پر ہنسنے پر چار نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
بتایا گیا کہ اسلام آباد پولیس نے حیران کن اقدام کرتے ہوئے چار نوجوانوں کو پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما پر ہنسنے کے الزام میں ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج کیے بغیر 24 گھنٹے سے زائد عرصے تک لاک اپ میں رکھا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ کے حکم پر چار نوجوانوں زین، تیمور، سلمان اور قدیر کو تھانہ کوہسار میں قید کر دیا گیا ۔
کوہسار تھانے کے ایس ایچ او نے عطا تارڑ کے حوالے سے بتایا کہ نوجوانوں ایک نجی ریسٹورنٹ میں مبینہ طور پر لیگی رہنما عطا تارڑ پر ہنسے اور انہیں چور کہا۔

- Advertisement -

تاہم ایس ایچ او نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ایسی کوئی خاص بات نہیں، گرفتار افراد کو جلد رہا کر دیا جائے گا۔خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل دیا گیا۔اس حوالے سے ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مشیر برائے وزیراعظم عطاء تارڑ کی فیملی کو مونال پر ہراساں کیا گیا تھا۔مونال پر تعینات سیکیورٹی کی کال پر پولیس مونال پہنچی۔ سیکیورٹی نے شکایت کی کہ چار لڑکوں نے ہلڑبازی کی اور عطاتارڑ کی فیملی کو ہراساں کیا۔پولیس نے چاروں لڑکوں کو تفتیش کے لئے تھانہ منتقل کیا۔ بعد میں عطاتارڑ نے چاروں لڑکوں کو معاف کردیا۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس نے چاروں لڑکوں کو رہا کردیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) وفاقی معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ شوکت ترین اور تیمور جھگڑا کی آڈیوٹیپ کی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.