MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شیخ رشید نے چوہدری برادران کے اختلاف ختم کرنے میں ثالثی کی پیشکش کر دی

2 228

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے چوہدری برادران کے اختلاف ختم کرنے میں ثالثی کی پیشکش کر دی۔شیخ رشید نے لاہورہائیکورٹ میں پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی حکومت عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔عمران خان 24 گھنٹے میں لاکھوں کے جلسے کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اکانومی تباہ ہے، کوئی ان کو پیسے دینے کے لیے تیار نہیں۔
نواز شریف کا حکومت کا حصہ نہ بننا درست تھا،نیب سے جو کیس انہوں نے ختم کرائے وہ بھی سپریم کورٹ میں لگے ہیں۔ وزرا کی تعداد آئین میں د یئے گئے طریقہ کار سے زیادہ ہے۔حکومت کا الٹرا ساؤنڈ بھی ہو چکا ہے اور ایکسپرے کی رپورٹ بھی ہر گھر پہنچ چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میری خواہش ہے کہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ آپس میں صلح کر لیں، صلح کرانے میں اگر مجھے کوئی کردار دیں تو میں تیار ہوں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ میں نے بڑے ادب کے ساتھ کھڑے ہو کر دو دفعہ مونس الہی کو سلام کیا مگر انھوں نے جواب نہیں دیا۔سالک حسین نے سوال کیا گیا کہ کہا جا رہا ہے چوہدری برادران کے مابین سلام دعا ختم ہو گئی ہے۔کیا آپ کے اور مونس الہیٰ کے مابین بھی سلام دعا ختم ہو چکی ہے؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری ایک بار ملاقات ہوئی تھی، میں نے ان کو دو بار سلام کیا تاہم انہوں نے جواب نہیں دیا۔
میں نے بڑے ادب کے ساتھ کھڑے ہو کر دو دفعہ مونس الہی کو سلام کیا تھا لیکن انہوں نے جواب نہیں دیا۔اس کے بعد ہماری ملاقات نہیں ہوئی۔سالک حسین نے مزید کہا کہ اقتدار کی خاطر چوہدری شجاعت پر الزامات لگائے گیے۔ مارچ اپریل میں عمران خان کے بیانئے نے سب کچھ تبدیل کر دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز) سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود ملک ڈیفالٹ […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او کے درمیان وفاقی وزراء کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.