MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بولان میں قومی شاہراہ اور پنجرہ پل بحال نہ ہوسکا، زمینی راستہ 9روز سے معطل

0 270

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بولان(مسائل نیوز)بولان میں سیلاب سے متاثرہ قومی شاہراہ اور پنجرہ پل بحال نہ ہونے سے سندھ اور بلوچستان کا زمینی راستہ 9روز سے معطل ہے،سیلاب متاثرین سخت گرم موسم میں اپنے پیاروں کی میتیں اور بزرگوں کو بولان کے دشوار گزار راستوں اور بولان ندی سے گزارنے پر مجبور ہیں،شاہراہ کی بندش سے مال بردار گاڑیاں 8روز سے کھڑی ہیں جس کے باعث گاڑیوں میں موجود سبزیاں اور کھانے پینے کی دیگر اشیا خراب ہونے لگی ہیں۔ قومی شاہراہ پر پناہ لیے متاثرین نے حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے،ڈیرا مراد جمالی میں بھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اب تک ریلیف آپریشن شروع نہیں کیا جاسکا تاہم شمالی بلوچستان میں تباہ حال سڑکوں کی عارضی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.