MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

10 لاکھ ٹن گندم مقامی قیمت کے مقابلے مہنگی درآمد کیے جانے کا انکشاف

0 640

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وزارت فوڈ سیکیورٹی نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے منگوائی گئی درآمدی گندم مقامی گندم کے مقابلے میں مہنگی ہونے کا انکشاف کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے 10 لاکھ ٹن گندم اوپن ٹینڈر کے تحت ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے منگوانے کی اجازت دی تھی۔
ذرائع وزارت فوڈ سیکیورٹی کی جانب سے اب انکشاف کیا گیا کہ ٹی سی پی نے جو گندم منگوائی ہے وہ مقامی گندم کے مقابلے میں مہنگی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی سی پی نے ابتک 9 لاکھ 86 ہزار میٹرک ٹن گندم بک کی ہے جس میں سے 6 لاکھ 22 ہزار میٹرک ٹن درآمدی گندم پاکستان پہنچ چکی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) اوپن ٹینڈر کے ذریعے گندم امپورٹ کر رہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.