سیلاب نے صوبے بھر میں تباہی مچادی ہے،میر سلیم خان کھوسہ
جعفرآباد (مسائل نیوز)رکن صوبائی اسمبلی میر سلیم خان کھوسہ نے کہا ہیکہ سیلاب نے پورے صوبے بھر میں تباہی پھیلائی ہے سیلاب کے باعث نصیرآباد صحبت پور اور جعفرآباد کی گرین بیلٹ میں کاشت کی گئی چاول کی لا کھوں ایکڑ اراضی پانی ڈوب گیا
- Advertisement -
صوبے بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باوجود وزیر اعلی عبدالقدوس بزنجو کی کارکردگی مایوس کن ہے لاکھوں لوگ کھلے آسمان تلےسڑکوں پر پناہ لیے ہوئے ہیں لیکن وزیراعلی نےمتاثرہ علاقوں کا دورہ تک نہیں کیا نصیرآباد صحبت پور اور جعفرآباد کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل کیے جائیں ایریگیشن پر جے آئی ٹی قائم کیا جائے جعفرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے باپ پارٹی کے رکن صوبائی اسبملی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی مایوس کن کارکردگی سے لاکھوں سیلاب متاثرین کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں متاثرین بھوک افلاس اور بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیں متاثرہ علاقوں میں خیمے خوراک اور ادویات کی اشد ضرورت ہے تیوں اضلاع کے لاکھوں متاثرین کی حالت دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے جس سے انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے انکا کہنا تھا کہ محکمہ ایریگیشن کی ناقص کارکردگی کی وجہ نصیرآباد جعفرآباد اور صحبت پور میں سیلاب نے تباہی پھیلائی ہے ایریگیشن سسٹم کی تباہی کی زمیدار محکمہ ایریگیشن کے افسران پر عائد ہوتی ہے سالانہ کروڑوں روپے سسٹم کی بہتری کے لئے فراہم ہوتے ہیں لیکن کرپشن کی وجہ سے ایریگیشن سسٹم بیٹھ گیا ہے لہٰذا حکومت فوری طور پر ایریگیشن سے متعلق جے آئی ٹی قائم کرے تاکہ تمام تر صورتحال واضح ہوجائیں اور زمیداروں کو قانون کے مطابق سزائیں دی جائیں انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نصیرآباد ڈویژن میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا نوٹس لیکر بحالی کے لئے فوری اقدامات اٹھائیں کیونکہ بلوچستان کی حکومت میں دم نہیں کہ وہ متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لئے کچھ کر سکیں گے ۔